National News

حیدرآباد اینکاؤنٹر پر رضا مراد نے کہا،'' ستم کرو گے ، ستم کریں گے ''

حیدرآباد اینکاؤنٹر پر رضا مراد نے کہا،'' ستم کرو گے ، ستم کریں گے ''

ممبئی : تیلنگانہ کے حیدرآباد میں 27 سالہ ایک خاتون کے ساتھ گینگ ریپ کے بعد جلا کر قتل کرنے کی واردات نے پورے جھنجھوڑ کر رکھ دیا ۔ جس کے بعد سے ملزمین کو پھانسی کی سزا دلانے کی مانگ اٹھر ہی تھی ۔ وہیں آج صبح اس معاملے میں چاروں ملزمین  کو پولیس نے ایک اینکاؤنٹر کے دوران ڈھیر کردیا ہے ۔ پولیس کے اس اینکاؤنٹر سے پورا ملک بہت خوش ہے ۔ کہا جارہا ہے کہ یہ تیلنگانہ پولیس کا سب سے اچھا قدم ہے اور متاثرہ کو پوری طرح سے انصاف ملا ہے ۔ بالی اداکاروں نے بھی پولیس کے اس قدم کی تعریف کی اور خوشی کا اظہار کیا ۔ اداکاروں نے ٹویٹ کے ذریعے اپنے خیالات کا اظہار کئے ۔ 

PunjabKesari
انوپم کھیر
انوپم کھیر نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ،' بدھائی ہو ، تیلنگانہ پولیس نے ان چاروں ملزمین کا اینکاؤنٹر کر دیا ۔ چلو ! اب جتنے بھی لوگوں نے ایسا گھناؤنا جرم کرنے والے خلاف آواز اٹھائی تھی  اور ان کے لئے خطرناک سزا کا مطالبہ کیا تھا ، میرے ساتھ زور سے بولو ، جے ہو ۔

PunjabKesari
رکُل پریت سنگھ 
رکل نے ٹویٹ کر کہا کہ،' ریپ جیسا جرم کرنے کے بعد کتنی دور بھاگ سکتے ہیں ۔ 

PunjabKesari
رضا مراد 
وہیں زبردست اداکار رضا مرا نے ایک نیوز چینل سے بات کرتے ہوئے کہا کہ،' ستم کرو ستم کریں ، کم کروگے کرم کریں گے '، ہم آدمی ہیں تمہارے جیسے ،  جو تم کروگے وہ ہم کریں گے ۔ ' ان چار دردنوں نے جو وحشیانہ حرکت کی اس کا ان کو نتیجہ  مل گیا ۔ میں حیدرآباد پولیس کو مبارکباد دینا چاہوں گا ۔ ان کا شکریہ ادا کرنا چاہوں خہ انہوں نے ہیومن رائٹس کے بارے میں نہیں سوچا ۔ ہیومن رائٹس تب کہاں ہوتا ہے جب ایک لڑکی کی عزت سر عام لوٹی جاتی ہے ، اس کا ریپ ہوتا ہے اسے زبردستی شراب پلائی جاتی ہے ۔ اسے زندہ جلا دیا جاتا ہے تب یہ ہیومن رائٹس والے کہاں جاتے ہیں ۔ جسے چلانا ہے وہ چلائے ، جسے جو کرنا کرے ، میں سمجھتا ہوں اس سے اچھا انصاف نہیں ہو سکتا ۔ 



Comments


Scroll to Top