Latest News

شہریت ترمیمی قانون کے خلاف احتجاج: کوئمبٹور میں دیکھنے کو ملی ہندو- مسلم اتحاد کی مثال(ویڈیو)

شہریت ترمیمی قانون کے خلاف احتجاج: کوئمبٹور میں دیکھنے کو ملی ہندو- مسلم اتحاد کی مثال(ویڈیو)

نیشنل ڈیسک: شہریت ترمیمی قانون کے خلاف ان دنوں ملک بھر میں مظاہرے ہو رہے ہیں۔ملک کے کئی مقامات پرتشدد کے واقعات بھی پیش آئے ہیں۔اسی دوران قومی یکجہتی کا مظاہرہ کرتے ہوئے کئی تصاویرسامنے آرہی ہے۔ایک ایسا ہی ویڈیو ان دنوں سوشل میڈیا پرویڈیو وائرل ہورہاہے جس میں یہ دکھایاگاہے کہ شہریت ترمیمی قانون کے خلاف احتجاج کے دوران ہندو-  مسلم اتحاد کی مثال نظر آر ہی ہے ۔سوشل میڈیاپر وائرل اس ویڈیومیں دیکھاجاسکتا ہے کہ شہریت ترمیمی قانون کے خلاف احتجاج کے دوران مسلم احتجاجیوں نے سبری مالا مندرجانے والے عقیدت مندوں کوراستہ دیاہے۔

https://twitter.com/arjundsage/status/1208445121735217152?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1208445121735217152&ref_url=https%3A%2F%2Furdu.news18.com%2Fnews%2Fnation%2Ftouching-moment-anti-caa-protesters-pause-namaz-in-coimbatore-to-make-way-for-sabarimala-devotees-mgb-287587.html
وائرل ویڈیو تمل ناڈو کے کوئمبٹور کا ہے۔ اس ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ مظاہرہ کرنے والے مسلمان سڑک پرنماز اداکررہے ہیں۔ اسی دوران سبری مالا مندرجانے والے عقیدت مندوں وہاں سے گزررہے تھے۔ لوگوں کا بہت بڑا ہجوم تھا۔ ایسی صورتحال میں ایک شخص بھیڑ میں سے نکلا اور اس نے سبری مالا کے عقیدت مندوں کوراستہ دکھانا شروع کیا۔
ہم آپ کو بتادیں کہ کوئمبٹورمیں شہریت ترمیمی قانون کے خلاف ہونے والے احتجاج میں تقریباً 15  ہزار افراد نے حصہ لیا تھا۔ یہ مظاہرہ ڈسٹرکٹ فیڈریشن آف آل جماعت سمیت ملی تنظیموں نے کی جانب سے کیا جارہاتھا۔ پچھلے ایک ہفتے سے تمل ناڈو کے متعدد شہروں میں مظاہرے مسلسل جاری ہیں۔ مظاہرین شہریت ترمیمی قانون کوواپس لینے کا مطالبہ کررہے ہیں۔یادرہے کہ شہریت ترمیمی قانون کے حوالے سے ملک کے مختلف حصوں میں مسلسل احتجاج ہورہے ہیں۔ ملک کے دارالحکومت دہلی سمیت متعدد ریاستوں میں یہ احتجاج پرتشدد ہوگیاتھا۔جس سے عوامی املاک کو بڑے پیمانے پرنقصان پہنچا۔ اترپردیش میں بھی بڑے پیمانے پر تشدد ہوا۔ اس میں 16 افراد ہلاک ہوگئے۔



Comments


Scroll to Top