چنئی: شہریت ترمیمی قانون (سی اے اے )اور این آرسی کے معاملہ پر ملک بھر میں کئی جگہوں پر احتجاجی مظاہرے اب بھی جاری ہے۔ چنئی کے واشرمین پیٹ میں سی اے اے اور این آر سی کی مخالفت میں بھاری احتجاج ہوا۔ اس دوران پولیس اور احتجاج کاروں کے درمیان جھڑپ ہو گئی جس کے بعد پولیس نے 100 سے زیادہ مظاہرین کو حراست میں لے لیا ہے۔
وہیں، مظاہرین کو حراست میں لئے جانے کے بعد سینکڑوں لوگ انا سلائی میں ماؤ نٹ روڈ درگاہ کے پاس احتجاجی مظاہرہ کرنے لگ گئے۔ پولیس وہاں بیریکیڈنگ کر رہی تھی جسے مظاہرین ہٹانے کی کوشش کرنے لگے۔ پولیس نے انہیں روکا تو جھڑپ ہو گئی۔ پولیس اور مظاہرین کے درمیان ہاتھا پائی ہو گئی۔ اس کے بعد مظاہرین کو منتشر کرنے کے لئے پولیس نے لاٹھی چارج کر دیا۔
https://twitter.com/ANI/status/1228401237911097352?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1228401237911097352&ref_url=https%3A%2F%2Furdu.news18.com%2Fnews%2Fnation%2Fsouth-india-scuffle-breaks-out-between-police-and-anti-caa-nrc-protestors-in-chennai-na-293831.html
نیوز ایجنسی اے این آئی نے اس احتجاج میں تصادم کا ایک ویڈیو فوٹیج جاری کیا ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ تصادم کے دوران مظاہرین اور پولیس بڑی تعداد میں ہیں۔ سی اے اے کی مخالفت کر رہے مظاہرین اور پولیس اہلکار ایک دوسرے سے لڑ رہے ہیں۔
وہیں، پولیس کا کہنا ہے کہ مظاہرین کے پتھرا ؤمیں پولیس اہلکار زخمی ہوئے ہیں۔ ادھر، مظاہرین بھی اپنے خیمے سے بھی کچھ لوگوں کو زخمی بتا رہے ہیں۔ ہنگامہ بڑھنے پر پولیس نے کچھ مظاہرین کو حراست میں لے لیا۔ ان کی رہائی کے لئے لوگوں نے نعرے بازی شروع کر دی۔ بعد میں حالات قابو میں آ گئے۔