National News

امرتا فڑ نویس نے ادھوحکومت پر پھرسادھا نشانہ، کہا- ہم تو وہ شخص ہیں جو دھوپ میں بھی نکھر آئیں گے

امرتا فڑ نویس نے ادھوحکومت پر پھرسادھا نشانہ، کہا- ہم تو وہ شخص ہیں جو دھوپ میں بھی نکھر آئیں گے

ممبئی: مہاراشٹر کے وزیر اعلیٰ ادھو ٹھاکرے کے خلاف اپنے ٹویٹ کو لے کر ٹرول  ہونے سے بے فکر سابق وزیر اعلیٰ دویندرفڑنویس کی بیوی امرتا فڑنویس نے شیوسینا قیادت پر دوبارہ حملہ کیا۔امرتا فڑنویس نے ایک ویڈیو پوسٹ کیا ہے جس میں دکھائی دے رہا ہے کہ کئی خواتین ان کے خلاف نعرے لگا رہی ہیں اور ان کے فوٹو گراف کی جوتے-چپلوں سے پٹائی کر رہی ہیں۔ ویڈیو کلپ میں کچھ لوگ اپنے ہاتھوں میں بھگوا پرچم لئے ہوئے بھی دکھائی دے رہے ہیں جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ وہ حکمران شیوسینا سے جڑے ہوئے ہیں۔وزیر اعلی ٹھاکرے پر دوبارہ حملہ کرتے ہوئے امرتا فڑنویس نے شیوسینا سربراہ کے سرکاری ہینڈل کو ٹیگ کرتے ہوئے ٹویٹ کیا کہ لوگوں کے سر پر وار کر آپ عوام کی قیادت نہیں کر رہے ہیں۔یہ حملہ ہے،قیادت نہیں-

PunjabKesari

https://twitter.com/fadnavis_amruta/status/1209425192751181824?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1209425192751181824&ref_url=https%3A%2F%2Fwww.punjabkesari.in%2Fnational%2Fnews%2Famruta-fadnavis-again-targets-uddhav-1102153
انہوں نے کہا، '' دکھاؤ چپل ، پھینکو پتھر، یہ تو شوق ہے پرا نا  آ پ کا ۔ہم تو وہ شخص ہیں کہ دھوپ میں بھی نکھر آئیں گے''۔ امرتا فڑنویس کو 22 دسمبر کے اپنے ٹویٹ کے لئے شیوسینا کی ناراضگی جھیلنی پڑی تھی.۔انہوں نے ٹویٹ کیا تھا کہ اپنے نام میں ٹھاکرے لگا لینے بھر سے کوئی 'ٹھاکرے  نہیں ہو سکتا۔جوابی حملہ کرتے ہوئے شیوسینا کی ذیلی لیڈر پرینکا چترویدی نے پیر کو کہا کہ ٹھاکرے اپنے نام کو متحرک بنائے ہوئے ہیں لیکن امرتا فڑنویس ایک پیشہ ور بینکر یہ نہیں سمجھ سکتیں۔

PunjabKesari
شیوسینا کے ایک کونسلر نے امرتا فڑنویس کا موازنہ مہاراشٹر کی تاریخ میں مشہورآنندی بائی سے کیا تھا ، جنہوں نے اپنے 17 سالہ بھتیجے پیشوا نارائن راؤ  کے قتل کی سازش رچی تھی۔ نارائن را ؤ کی موت کے وقت ان کے شوہر رگھوناتھ راؤ پیشوائی کی دوڑ میں آگے تھے۔اپوزیشن بی جے پی نے امرتا فڑنویس کو '' آن لائن دھمکی دئیے جانے جیسے معاملات میں ریاست کے گورنر بھگت سنگھ کوشیاری سے مداخلت کرنے کی  مانگ کی ہے ۔



Comments


Scroll to Top