Latest News

سی اے اے پر امت شاہ کا راہل گاندھی کو چیلنج- ثابت کریں کہ یہ قانون ہندوستانی مسلمانوں کی  شہریت چھین لے گا

سی اے اے پر امت شاہ کا راہل گاندھی کو چیلنج- ثابت کریں کہ یہ قانون ہندوستانی مسلمانوں کی  شہریت چھین لے گا

نیشنل ڈیسک:مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے کانگرس لیڈر راہل گاندھی کو یہ ثابت کرنے کا ہفتہ کو چیلنج کیا کہ  شہریت  ترمیمی قانون کسی بھی  ہندوستانی مسلم کی شہریت چھین لے گا۔ساتھ ہی انہوں نے گاندھی کو یہ قانون مکمل پڑھنے کا مشورہ بھی دیا۔
 سی اے اے کی مخالفت کر رہے لوگوں کو دلت مخالف  قرار دیتے ہوئے شاہ نے کہا کہ نئے قانون میں ایسی کوئی دفعہ نہیں ہے جس کے تحت مسلمانوں کی شہریت لے لی جائے گی۔ساتھ ہی انہوں نے کانگرس اور راہل گاندھی پر بھرم  پیدا کرنے کی کوشش کا الزام لگایا۔
شاہ نے کہا کہ' میں راہل گاندھی کو چیلنج دیتا ہوںکہ ' وہ سی اے اے کو مکمل طور پر پڑھیں، اگر آپ کو کچھ بھی ایسا ملے جو ہندوستانی مسلمانوں کی شہریت لیتا ہو ... ہمارے پارلیمانی امور کے وزیر پرہلاد جوشی آپ کے ساتھ بات چیت کرنے کے لئے تیار ہیں۔ بی جے پی کے ملک بھر میں 'عوامی  بیداری مہم' کے تحت سی اے اے  حق میں منعقد  جلسے سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کانگرس پر ملک کو مذہب کی بنیاد پر تقسیم کرنے کا الزام لگایا۔
بی جے پی کے قومی صدر نے کانگرس، کمیونسٹ پارٹی، مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی، دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال، جنتا دل(ایس)، بی ایس پی اور ایس پی پر  سی اے اے  کو لے کر ووٹ بنک کی سیاست کرنے کا الزام لگایا۔ اس اجلاس میں وزیر اعلیٰ بی ایس یدی یورپا، مرکزی وزیر پرہلاد جوشی اور بہت سے دوسرے بی جے پی لیڈر ریلی میں شامل ہوئے۔ 
 



Comments


Scroll to Top