Latest News

ایودھیا پر امت شاہ کا بڑا بیان:4  ماہ میں بنے گا فلک بوس رام مندر

ایودھیا پر امت شاہ کا بڑا بیان:4  ماہ میں بنے گا فلک بوس رام مندر

بھارتیہ جنتا پارٹی کے قومی صدر امت شاہ نے جھارکھنڈ اسمبلی انتخابات کے پیش نظر پاکڑ میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے رام مندر کی تعمیر پر بڑا بیان دیا ہے۔امت شاہ نے بھرے جلسہ عام میں باقاعدہ رام مندر کی تعمیر کا وقت بھی بتا دیا۔شاہ نے کہا کہ 4 ماہ کے اندر ایودھیا میں رام مندر بننے جا رہا ہے۔ امت شاہ نے کہا کہ ابھی کچھ وقت پہلے سپریم کورٹ نے ایودھیا کے لئے فیصلہ دی۔ 100  سالوں سے دنیا بھر کے ہندوستانیوں کی مانگ تھی کہ وہاں رام جنم بھومی پر خوبصورت رام مندر بننا چاہئے۔
کانگرس بنی ہوئی تھی رکاوٹ
رام مندر کی تعمیر کے دہائیوں پرانے مطالبہ کا ذکر کرتے ہوئے  مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے کانگرس پر اس کی تعمیر میں روڑہ اٹکانے کا الزام لگایا اور کہا کہ ہر کوئی رام مندر کی تعمیر چاہتا تھا، لیکن کانگرس اور اس کے وکیل عدالت میںاس کے لئے رکاوٹ بنے ہوئے تھے۔شاہ نے کہاکہ کانگرس کے لیڈر اور وکیل کپل سبل کورٹ میں کہتے تھے کہ اب کیس مت چلائیے ، کیوں بھائی آپ کے پیٹ میں کیوں درد ہو رہا ہے؟
کانگرس عوام کے جذبات کا احترام نہیں کر سکتی
شاہ نے کہاکہ 'سپریم کورٹ کا فیصلہ آ گیا ہے، 4 ماہ کے اندر فلک بوس آسمان چھوتا  بھگوان رام کا مندر ایودھیا میں بننے جا رہا ہے۔ رام مندر سمیت دوسرے تمام مسائل پر گھیرتے ہوئے امت شاہ نے کہا کہ کانگرس نہ ترقی کر سکتی ہے، نہ ملک کو محفوظ کر سکتی ہے اور نہ ملک کے عوام کے جذبات کا احترام کر سکتی ہے۔
 



Comments


Scroll to Top