National News

صرف گاندھی پریوار کو ہی کیوں ملے ایس پی جی سکیورٹی ، قانون سب کیلئے برابر : امت شاہ

صرف گاندھی پریوار کو ہی کیوں ملے ایس پی  جی سکیورٹی ، قانون سب کیلئے برابر : امت شاہ

نیشنل ڈیسک : راجیہ سبھا میں منگل کے روز سپیشل پروٹیکشن گروپ ( ایس پی جی ) ترمیمی بل پر چرہ  ہوئی ۔ اس دوران وزیر داخلہ امت شاہ نے کہا کہ ملک میں صرف گاندھی پریوار کی ایس پی جی سکیورٹی نہیں ہٹائی گئی ۔ چندر شیکھر جی ، وی پی سنگھ جی ، نر سمہا راؤ جی ، آئی کے گجرال جی اور منموہن سنگھ جی کی سکیورٹی کو بھی بدل کر زیڈ پلس کیا گیا ہے  ، لیکن کانگرس نے کوئی ناراضگی نہیں دکھائی ۔ 

PunjabKesari
وزیر داخلہ نے کہا کہ کچھ لوگوں کا کہنا ہے کہ اس بل کو گاندھی پریوار کو زیر غور رکھ کر لایا گیا ہے ۔ میں بتانا چاہتا ہوں کہ ایسا نہیں ہے ۔ ایس پی جی صرف وزیر اعظم کی سکیورٹی کیلئے نہین ہوتی بلکہ ان کی صحت ، دفتر اور دیگر چیزوں کی دیکھ بھال بھی کرتی ہے ۔ اب جو لوگ وزیر اعظم نہیں ہیں ان کو اب بھی وزیر اعظم والی سکیورٹی چاہئے ، ایسا نہیں ہوتا ہے ۔ 

PunjabKesari
امت شاہ نے کہا کہ سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ جی کی بھی ایس پی جی سکیورٹی ہٹا لی گئی لیکن اس کو لے کر کانگرس میں اس طرح کا غصہ دیکھنے کو نہیں ملا جو گاندھی پریوار کی سکیورٹی ہٹانے پر دیکھنے کو ملا ۔ گاندھی پریوار سمیت اس ملک کے 130 کروڑ لوگوں کی سکیورٹی کی ذمہ داری ہماری ۔  انہوں نے کہا کہ جو الزام لگ رہے ہیں وہ ایس پی جی (ترمیمی ) بل کا ایک سیاسی بدلہ ہے جبکہ ایسا نہیں ہے ۔ اس بل سے اگر کسی کا نقصان ہوگا تو وزیر اعظم نریندر مودی کا ہوگا کیونکہ 5 سال بعد تو ان کو بھی ایس پی جی سکیورٹی نہیں ملے گی ۔ 

PunjabKesari
بتا دیں کہ ایس پی جی ترمیمی بل لوک سبھا میں پاس ہو چکا ہے لیکن ایوان بالا (راجیہ سبھا) میں پاس ہونا باقی ہے ۔ مرکزی حکومت نے ایس پی جی بل میں تبدیلی کیا ہے ، جس کو لے کر بل لایا گیا ہے ۔ کانگرس پارٹی اس بل میں تبدیلی کی مخالفت کررہی ہے ، جس کو لے کر ایوان میں کافی ہنگامہ کیا گیا تھا ۔ بل کو پیش کرتے ہوئے امت شاہ نے اعلان کیا تھا کہ نئے بل کے تحت ایس پی سکیورٹی صرف وزیر اعظم تک ہی محدود رہے گی ۔ یہ سکیورٹی وزیر اعظم کے علاوہ عہدے سے ہٹنے کے بعد سابق وزیر اعظم کے پاس پانچ سال تک رہے گی اس دوران وزیر اعظم کے پریوار کو بھی یہ سکیورٹی ملے گی ۔ 



Comments


Scroll to Top