Latest News

دہلی فسادات میں املاک کو نقصان پہنچانے والوں کی جائیداد ضبط کریں گے: امت شاہ

دہلی فسادات میں املاک کو نقصان پہنچانے والوں کی جائیداد ضبط کریں گے: امت شاہ

نئی دہلی:وزیر داخلہ امت شاہ نے بدھ کو لوک سبھا میں کہا کہ دہلی تشدد کو منظم سازش کے تحت انجام دیا گیا اور اس معاملے میں کسی بھی مجرم کو بخشا نہیں جائے گا، وہیں کسی معصوم کو تکلیف نہیں ہونے دی جائے گی۔لوک سبھا میں دہلی تشدد پر ہوئی بحث کا جواب دیتے ہوئے شاہ نے  دہلی تشدد میں مارے گئے لوگوں کے تئیں خراج تحسین ظاہر کرتے ہوئے کہا، 'فسادات میں جن لوگوں کی  جان گئی ہے ان سب کے لئے میں دکھ ظاہر کرتا ہوں اور متاثرہ خاندانوں کے تئیں تعزیت ظاہر کرتا ہوں۔

PunjabKesari
انہوں نے کہا کہ 24 فروری کی دوپہر دو بجے تشدد کے پہلے واقعہ کی اطلاع آئی اور 25 فروری کو رات 11 بجے کے بعد فرقہ وارانہ تشدد کا کوئی واقعہ نہیں پیش آیا۔تشدد کو روکنے میں دہلی پولیس کے کردار کی تعریف کرتے ہوئے وزیر داخلہ نے کہا کہ دہلی پولیس نے تشدد کو پوری دہلی میں نہیں پھیلنے دینے کی ذمہ داری کو بخوبی ادا کیا۔
شاہ نے کہا کہ کہ دہلی کے کل 203 تھانے ہیں اور تشدد صرف 12 تھانہ علاقوں تک محدود رہا۔انہوں نے کہا کہ دہلی پولیس کی سب سے پہلی ذمہ داری تشدد کو روکنے کی تھی۔ 24 فروری کو دوپہر دو بجے کے  آس  پاس  تشدد کے واقعہ کی پہلی اطلاع ملی اور آخری اطلاع 25 فروری 11 بجے ملی، یعنی زیادہ سے زیادہ 36 گھنٹے تشدد جاری رہا۔شاہ نے کہا، 'دہلی پولیس نے 36 گھنٹے میں تشدد کو روکنے کا کام کیا اور اسے پھیلنے کا خدشہ کو صفر کر دیا۔

PunjabKesari
وزیر داخلہ نے یہ بھی کہا، '36 گھنٹے میں جو ہوا، اس کو میں نظر انداز نہیں کر رہا۔ 50 سے زیادہ افراد ہلاک اور ہزاروں کروڑ روپے کی جائیداد کا نقصان ہوا جو چھوٹی بات نہیں ہے۔ انہوں نے کہا، 'دہلی فسادات کے کسی بھی مجرم کو بخشا نہیں جائے گا اور کوئی معصوم پریشان نہیں کرے گا۔اس کے لئے سائنسی انداز میں تحقیقات ہو رہی ہیں۔شاہ نے کہا کہ وہ امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے ہندوستان  دورے کے دوران دہلی کے ان پروگراموں میں نہیں گئے اور پورے وقت دہلی پولیس کے ساتھ ملاقاتیں کر تشدد کو کنٹرول کرنے کی سمت میں لگے رہے۔ انہوں نے کہا کہ شمال مشرق دہلی میں ہوئے  تشدد کے واقعات کے مقدمات میں کل 2647 لوگ حراست میں لئے گئے ہیں یا گرفتار کئے گئے ہیں اور سی سی ٹی وی فوٹیج کا تجزیہ کیا جا رہا ہے۔

PunjabKesari
وزیر داخلہ نے فساد متاثرین میں ہندو مسلمان کئے جانے پر اپوزیشن جماعتوں پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ مہلوکین ہندوستانی لوگ تھے۔امت شاہ نے یہ بھی کہا کہ فسادات کے دوران املاک کو نقصان پہنچانے والوں کی نشاندہی کی جا رہی ہے اور اس کے لئے ذمہ دار لوگوں کی املاک ضبط کی جائیں گی۔ انہوں نے کہا کہ قصورواروں کو ایسی سزا دی جائے گی کہ مثال بنے گی۔
 



Comments


Scroll to Top