Latest News

شہریت قانون میں ترمیم پر کریں گے غور، امت شاہ نے کیا اشارہ

شہریت قانون میں ترمیم پر کریں گے غور، امت شاہ نے کیا اشارہ

نیشنل ڈیسک: مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے شہریت ترمیمی قانون پر اٹھے سیاسی بوال اور شمال مشرقی ریاستیں کے کچھ وزرائے اعلیٰ کی اپیل کے بعد اس میں کچھ ترمیم کے اشارے دئیے ہیں ۔ شاہ نے شمال مشرق کے لوگوں کو یقین دیا کہ اس ایکٹ سے ان کی ثقافت ، زبان ، سماجی شناخت اور سیاسی حقوق متاثر نہیں ہوں گے ۔ 

PunjabKesari
شاہ نے کہا کہ میگھالیہ کے وزیر اعلیٰ کونراڈ سنگما اور ان کی حکومت کے وزراء نے اس مدعے پر چرچہ کیلئے جمعہ کے روز ان سے ملاقات کی ہے ۔ وزیر داخلہ نے کہا کہ شمال مشرقی ریاستوں کے کچھ وزرائے اعلیٰ نے بتایا کہ میگھالیہ میں مسئلہ ہے ۔ میں نے انہیں سمجھانے کی کوشش کی کہ کوئی مدعا نہیں ہے ۔ اس کے بعد بھی انہوں نے مجھ سے مجھسے قانون میں کچھ ترامیم کرنے کو کہا ہے ۔ 

PunjabKesari
وزیر داخلہ  نے کہا کہ میں سنگما جی کو کرسمس کے بعد وقت ملنے پر میرے پاس آنے کو کہا ۔ ہم میگھالیہ کے لئے تخلیقی طریقے سے  حل ڈھونڈنے کیلئے سوچ سکتے ہیں ۔ کسی کو ڈرنے کی ضرورت نہیں ہے ۔ اس سے پہلے آسام کے وزیر اعلیٰ سربانند سونووال  نے کہا کہ ریاست کے لوگوں کے حقوق کی حفاظت کیلئے وقف ہیں ۔ 
شاہ کا شہریت قانون  پر یہ بیان بیحد اہم مانا جارہا ہے ۔ بتا دیں کہ مغربی بنگال ، کیرل، پنجاب ، مہاراشٹر مدھیہ پردیش اور چھتیس گڑھ  پہلے ہی اشارہ کر چکے ہیں کہ وہ اپنے صوبوں میں شہریت ترمیمی قانون کا نفاذ نہیں کریں گے ۔ 



Comments


Scroll to Top