Latest News

شاہین باغ ''آپ'' اور کانگرس کا مشترکہ پروجیکٹ، ٹکڑے- ٹکڑے گینگ کو11 فروری کو جھٹکا لگنے والا ہے : امت شاہ

شاہین باغ ''آپ'' اور کانگرس کا مشترکہ پروجیکٹ، ٹکڑے- ٹکڑے گینگ کو11 فروری کو جھٹکا لگنے والا ہے : امت شاہ

نئی دہلی:مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے جمعرات کو کہا کہ 11 فروری کو ٹکڑے ٹکڑے گینگ کو جھٹکا لگنے والا ہے۔مسٹر شاہ نے دہلی اسمبلی انتخابات کی تشہیری مہم کے آخر دن راجدھانی دہلی کے سیما پوری، ہرینگر اور مادی پور اسمبلی حلقوں میں روڈ شو کیا اور کہا کہ 11 فروری کو ٹکڑے ٹکڑے گینگ کو جھٹکا لگنے والا ہے۔
انہوں نے کہا کہ شاہین باغ عام آدمی پارٹی(اے اے پی) اور کانگرس کا مشترکہ پروجیکٹ ہے۔ مسٹر کیجریوال اور کانگرس کے سابق صدر راہل گاندھی کو اس بات کی فکر ہے کہ شاہین باغ پر بحث نہیں ہونی چاہئے۔ انہوں نے کہا، میں پوچھنا چاہتا ہوں کہ وہ بتائیں ملک کی سلامتی انتخابی ایشو کیوں نہیں ہونی چاہئے؟ کیوں شاہین باغ میں بیٹھے عوام جناح والی آزادی مانگ رہے ہیں اور کیوں ٹکڑے ٹکڑے  گینگ ان کی حمایت کر رہا ہے۔ ان لوگوں کو شرم آنی چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ آٹھ فروری کو عوام کمل کے نشان پر بٹن دباکر ٹکڑے ٹکڑے گینگ کو دھچکا لگانے والے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ مسٹر کیجریوال نے گزشتہ پانچ سالوں میں کوئی کام نہیں کیا۔ انہوں نے دہلی کے عوام کو مرکزی حکومت کی اسکیموں کا فائدہ اٹھانے نہیں دیا اور روک کر رکھا۔
مسٹر شاہ نے عوام سے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی)کے حق میں ووٹ کرنے کی اپیل کی۔ اس موقع پردہلی بی جے پی کے صدر منوج تیواری، لوک جن شکتی پارٹی کے صدر چراغ پاسوان اور دہلی اکالی دل صدر اور ممبر اسمبلی منجندر سنگھ سرسا کے ساتھ ساتھ صوبہ، ضلع اور منڈل کے سینئر لیڈر اور سینکڑوں کی تعداد میں مقامی افراد موجود تھے۔ 
 



Comments


Scroll to Top