Latest News

شہریت ترمیمی قانون پر اپوزیشن کے جھوٹ نے ملک میں افرا تفری کا ماحول پیدا کیا: امت شاہ

شہریت ترمیمی قانون پر اپوزیشن کے جھوٹ نے ملک میں افرا تفری کا ماحول پیدا کیا: امت شاہ

گاندھی نگر: مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے ہفتہ کو الزام لگایا کہ شہریت  ترمیمی قانون ( سی اے اے )پر اپوزیشن کی جانب سے پھیلائے گئے جھوٹ نے ملک میں افراتفری پھیلا دی ہے۔انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ اس نئے قانون کا مقصد لوگوں کو شہریت دینا ہے، ان سے شہریت چھیننا نہیں۔ شاہ نے بی جے پی کارکنوں سے اپیل کی کہ وہ لوگوں کے گھر گھر جا کر انہیں نئے قانون کی دفعات کے بارے میں سمجھائیں۔
گجرات پولیس کی مختلف  یوجناؤں کے افتتاح کے لئے منعقد تقریب میں شاہ نے الزام لگایا کہ اپوزیشن کے پاس اور کوئی مسئلہ نہیں ہے، اس وجہ سے وہ سی اے اے  کے بارے میں جھوٹ اور الجھن پھیلا رہے ہیں۔اس کی وجہ سے پورے ملک میں افراتفری پھیل گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس قانون کا مقصد تین پڑوسی ملکوں پاکستان، افغانستان اور بنگلہ دیش میں پریشان کئے جا رہے اقلیتوں کو شہریت دینا ہے۔ انہوں نے کہا، ہمارے پاس لوگوں کو سچ سمجھانے کی طاقت ہے،میں بی جے پی کارکنوں سے درخواست کرتا ہوں کہ وہ گھر گھر جا کر لوگوں کو قانون سے ہونے والے فوائد کے بارے میں بتائیں۔ ہماری مہم مکمل ہونے کے بعد ملک کے لوگ سی اے اے  کی اہمیت کو سمجھیں گے۔انہوں نے کہا کہ ٹیکنالوجی کے زیادہ سے زیادہ استعمال سے جرائم کو کم کرنے میں مدد مل سکتی ہے۔
 



Comments


Scroll to Top