واشنگٹن : امریکی فوج نے آئی ایس آئی ایس کے لیڈر اور دنیا کے سب سے خونخوار دہشت گرد ابو بکر البغدادی کو نشانہ بناتے ہوئے ایک بڑے آپریشن کو انجام دیا ہے ۔ نیوز ایجنسی اے این آئی نے رائٹرز کے حوالے سے یہ خبردی ہے ۔
وہیں امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے بھی ٹویٹ کیا کہ کچھ بڑا ہوا ہے ۔ حالانکہ انہوں نے یہ واضح نہیں کیا تھا کہ ٹویٹ کس واردات کے بارے میں۔
وہیں خبروں کے مطابق ٹرمپ اس کا رسمی اعلان کر سکتے ہیں ۔ یہ واردات ایسے وقت میں ہوئی ہے جب ڈونالڈ ٹرمپ نے بدھ کے روز کہا تھا کہ سیریا کی سرحد سے ہٹنے کے باوجود ملک کے تیل والے علاقے میں کچھ تعداد میں امریکی فوجی بنے رہیں گے ۔