نیویارک : دفعہ 370 پر پاکستان کو ایک بار پھر سے کرار جھٹکا لگا ہے ۔ امریکہ نے اس مدعے پر پھر سے حکومت کے رخ کی حمایت کی ہے ۔ ہندوستان کیلئے یہ ایک بڑی سفارتی فتح ہے ۔ ریپبلیکن پارٹی کے ایک کانگرسی لیڈر نے ہندوستانی وزیر اعظم نریندر مودی اور ہندوستانی پارلیمنٹ کی سراہنا کرتے ہوئے کہا کہ اس دفعہ کے ختم ہونے سے پوری وادی میں امن شانتی اور ترقی کا راستہ ہموار ہوا ہے ۔
جموں کشمیر کے اندر امن اور ترقی کیلئے ضروری حال ہی میں امریکی نمائندہ اجلاس میں ایریجونا کے سینیٹر پال اے گروسر نے جموں کشمیر کے اندر امن اور ترقی کو یقینی کرنے کیلئے نریندر مودی اور ٹرمپ انتظامیہ کی مشترکہ کاوشوں کی سراہنا کی ۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر نے یہ واضح کر دیا ہے کہ امن اور اقتصادی خوشحالی کو یقینی بنانے کیلئے یہ تبدیلیاں ضروری تھیں ۔ انہوں نے کہا کہ میں جموں کشمیر کے استحکام کو یقینی کرنے کیلئے یہ ایک بڑا اور اہم قدم ہے ۔
بتا دیں کہ کشمیر سے پابندیاں ہٹانے کیلئے امریکی ایم پی پرمیلا جے پال نے پارلیمنٹ میں تجویز پیش کی تھی ۔ اس تجویز کا ہندوستانی نژاد کے لوگ گذشتہ کافی دنوں سے مخالفت کررہے ہیں ۔ اتنا ہی نہیں اس مخالفت میں ہندوستانی امریکی کا گروپ پریملا کے دفتر کے باہر پر امن احتجاج بھی کر چکا ہے ۔