Latest News

ڈاکٹر کو خاتون نے چپل سے پیٹا ، ICU میں لگی عدالت ، خود ہسپتال پہنچے جج

ڈاکٹر کو خاتون نے چپل سے پیٹا ، ICU میں لگی عدالت ، خود ہسپتال پہنچے جج

الور ( راجستھان) : راجستھان کے الور میں ایک عجیب و غریب معاملہ دیکھنے کو ملا ہے ۔ جہاں ایک ہسپتال میں عدالت لگی اور جج بھی وہاں فیصلہ سنانے پہنچے ۔ منگلوار کو ایک خاتون نے راجیو گاندھی ہسپتال میں ڈاکٹر کے ساتھ مارپیٹ کی تھی ۔  خاتون نے ڈاکٹروں کو بری طرح سے چپل سے پیٹا تھا جس کے بعد خاتون کو حراست میں لیا گیا ۔ وہیں خاتون کے سینے میں اچانک درد کے چلتے اسے آئی سی یو میں داخل کرایا گیا ۔ 
ڈاکٹر کو پیٹنے کے معاملے میں عدالت میں شنوائی ہونی تھی لیکن خاتون آ نہیں سکتی تھی جس کے بعد معاملے میں خاص صورتحال کو دیکھتے ہوئے چیف جوڈیشیل مجسٹریٹ پون جین وال کی عدالت خود سماعت کیلئے عدالت کے کمرے سے چل کر راجیو گاندھی ہسپتال کے آئی سی یو میں آئی اور ہسپتال میں عدالتی عمل کی طرح کیس کی سماعت ہوئی ۔ آئی سی یو میں لگی عدالت میں شنوائی کے بعد خاتون کو ڈاکٹر کی پٹائی کرنے کے معاملے میں 15 دن کی عدالتی حراست میں جیل بھیج دیا گیا ہے ۔ حالانکہ خاتون کا ہسپتال میں علاج جاری رہے گا ۔ 
 



Comments


Scroll to Top