Latest News

گردابی طوفان ''بلبل'' کو لے کر مغربی بنگال میں الرٹ ، این ڈی آر ایف کی 34 ٹیمیں تعینات

گردابی طوفان ''بلبل'' کو لے کر مغربی بنگال میں الرٹ ، این ڈی آر ایف کی 34 ٹیمیں تعینات

نئی دہلی : مغربی بنگال اور اوڈیشہ میں بل بل گردابی طوفان کے مد نظر این ڈی آر ایف نے اپنی 34 ٹیموں کو دونوں صوبوں میں تعینات کردیا ہے ۔ ایک سینئر افسر نے جمعہ کو اس کی اطلاع دی ۔ 

PunjabKesari
این آر ایف کے ڈائریکٹر جنرل ایس این پردھان نے بتایاکہ دونوں صوبوں میں فورسز کی 17-17 ٹیموں کو تعینات کیا گیا ہے اور این ڈی آر ایف کسی بھی صورتحال سے نمٹنے کیلئے پوری طرح تیار ہے ۔ این ڈی آر ایف کے ایک دستے میں قریب 45 کارکن ہوتے ہیں ۔ پردھان نے بتایا کہ اوڈیشہ میں 6 ٹیموں کو تعینات کیا گیا ہے جبکہ باقی کو ریزرو رکھا گیا ہے ۔ 



Comments


Scroll to Top