Latest News

جمعہ کی نماز سے پہلے یوپی میں الرٹ، 21 اضلاع میں انٹرنیٹ بند

جمعہ کی نماز سے پہلے یوپی میں الرٹ، 21 اضلاع میں انٹرنیٹ بند

لکھنؤ: اترپردیش میں شہریت ترمیمی قانون کے خلاف گذشتہ ہفتے ہوئے پر تشدد احتجاجی مظاہروں کو دیکھتے ہوئے اترپردیش حکومت نے 21 اضلاع میں انٹرنیٹ بند کردیا ہے ۔ ان اضلاع میں سہارنپور، میرٹھ ، آگرہ، بلند شہر ، غازی آباد اور بجنور شامل ہیں ۔ صوبائی انتظامیہ  میں ہوئے پر تشدد مظاہروں کے دوران تشدد پھیلانے والے فسادیوں کی نشاندہی کر نوٹس جاری کررہا ہے

PunjabKesari

۔ فسادیوں کی گرفتاریوں کا سلسلہ جاری ہے جس کے بعد ان سے جائیداد کے نقصان کی ادائیگی کی بھی جائے گی ۔  جمعہ کے روز یعنی آج جمعہ کی نماز کے مد نظر سکیورٹی سخت کردی گئی ہے اور امن کی بحالی کو یقینی بنانے کیلئے پولیس مسلسل گشت کررہی ہے ۔ گذشتہ ہفتے جمعہ کی نماز کے بعد ہی تشدد بھڑک اٹھے تھے ۔ 



Comments


Scroll to Top