Latest News

ایلن مسک دنیا کے دوسرے سب سے امیر شخص بنے

ایلن مسک دنیا کے دوسرے سب سے امیر شخص بنے

واشنگٹن: ٹیسلا سربراہ اور ارب پتی ایلن مسک مائکروسافٹ کے بانی بل گیٹس کو پیچھے کر کے دنیا کے دوسرے سب سے امیر شخص بن گئے ہیں۔ ٹیسلا کے شیئروں میں بھی بھاری اچھال آنے کی وجہ سے ایلن مسک کی کل جائیداد 7.2 ارب ڈالر سے بڑھکر 127.9ارب ڈالر ہوگئی ہے۔

Elon Musk Just Became The World's Second-Richest Person - GQ

ایلن مسک کی جائیداد میں اس سال قریب 110.3 ڈالر کا اضافہ ہوا ہے۔ بلوم برگ بلینئرس انڈیکس کے مطابق اس سال جنوری میں دنیا کی امیر ہستیوں کی فہرست میں وہ 35 ویں مقام پر تھے۔ لیکن اب وہ دوسرے نمبر پر آگئے ہیں۔

Elon Musk overtakes Bill Gates to become world's second-richest person with  net worth of $127.9 bn | Zee Business

ان کی کل جائیداد کا تقریباً 3 چوتھائی حصہ ٹیسلا شیئروں سے بنا ہے۔ بل گیٹس 128 ارب ڈالر کے ساتھ اب تیسرے نمبر پر ہیں وہیں 105 ارب ڈالر کے ساتھ برنارڈ آرنالڈ چوتھے نمبر پر اور 102 ارب ڈالر کی جائیداد کے ساتھ فیس بک کے بانی مارک زکربرگ پانچویں نمبر پر ہیں۔ امیزان کے بانی جیف بیجوس امیروں کی فہرست میں ٹاپ پر قابض ہیں۔



Comments


Scroll to Top