Latest News

ساکشی مہاراج کا متنازعہ بیان ،4 بیویوں ، 40 بچوں کے دن لدنے والے ہیں، یونیفارم سول کوڈ جلد  لاگو  ہوگا

ساکشی مہاراج کا متنازعہ بیان ،4 بیویوں ، 40 بچوں کے دن لدنے والے ہیں، یونیفارم سول کوڈ جلد  لاگو  ہوگا

اپنے  متنازعہ بیانات  اور مسلمانوں کے خلاف زہر افشانی میں مشہور اناؤ سے بھاجپا کے  رکن پارلیمنٹ ساکشی مہاراج  نے ایک بار پھر متنازعہ بیان  دیا  ہے ۔جلسہ عام میں انہوں نے کہا کہ چار بیوی اور چالیس بچوں کے دن اب لدنے والے ہیں۔ اب ہم اور ہمارے دو اور سب  کے دو بچوں والی بات لاگو ہونے کا وقت آ گیا ہے۔  
ساکشی مہاراج نے کہا کہ  جس طرح  دفعہ 370 کو منسوخ کیاگیا، ٹھیک اسی طرح   یونیفاگرم سول کوڈ قانون بھی نافذ ہوگا ۔ انہوںنے کہا کہ  ملک کی آبادی بڑھ رہی ہے  ۔ اس لئے ضروری ہے کہ  ' ہم دو ، ہمارے دو' کی پالیسی پر  عمل کیا جائے اور 4 بیویوں اور 40چالیس بچوں کا سلسلہ ختم کیا جائے ۔
 ساکشی مہاراج نے رام مندر کی تعمیر پر بات کرتے ہوئے کہا کہ  ہم ایودھیا میں ایک عالیشان رام مندر تعمیر کریں گے  ، اس کی تعمیر  کا آغاز 6 دسمبر سے ہوگا  اور مودی کی قیادت میں سبھی ہندو اور مسلم اس کی تعمیر  حصہ لیں گے  
 



Comments


Scroll to Top