Latest News

اکشے کمار لیں گے 100 کروڑ روپے کی فیس

اکشے کمار لیں گے 100 کروڑ روپے کی فیس

ممبئی:اداکار اکشے کمار اپنی آنے والی فلم کیلئے 100 کروڑ روپے کی فیس لے سکتے ہیں اکشے کی حال ہی میں فلم لکشمی او ٹی ٹی پلیٹ فارم پر ریلیز ہوئی ہے اور کورونا کی وجہ سے فلموں کی ریلیز دیٹ میں ہوئی تبدیلی سے ان کی کئی فلمیں اٹک گئی ہیں۔ابھی ان کی کئی فلمیں تو تیار ہیں اور کئی فلمیں پائپ لائن میں ہیں اکشے نے حال ہی میں فلم بیل باٹم کی شوٹنگ پوری کی ہے اور اب کہا جارہا ہے کہ جلد ہی وہ بیل باٹم کی ٹیم کے ساتھ ایک اور فلم بنائیں گے۔

Akshay Kumar is highest paid actor in Bollywood, to charge Rs 120 cr for  next film: report - bollywood - Hindustan Times
بتایا جارہا ہے کہ یہ ایک کامیڈی فلم ہوگی،جس کی ہدایت مدسر علی کریں گے اور جیکی واشو بھگنانی فلم کو پروڈیوس کریں گے۔اکشے اس فیملی کامیڈی کہانی کو لے کر خوش ہیں۔ساتھ ہی فلم کے فائننشیل اینگل کو دیکھ کر بھی اکشے کمار اس سے متفق ہوگئے ہیں۔کہا جارہا ہے کہ اکشے کمار اس فلم کیلئے قریب 100 کروڑ روپے کی فیس لے رہے ہیں۔
جبکہ اکشے کمار کی فیس کو ہٹاکر فلم کا بجٹ 35 سے 45 کروڑ روپے بتایا جارہا ہے ۔

52 साल के अक्षय कुमार ने इस फिल्म के लिए मांगी मोटी रकम, दो हफ्ते की शूटिंग  करने चार्ज किए इतने करोड़ | akshay kumar charged Rs 27 crore for two weeks
مانا جارہا ہے کہ اکشے کمار کیلئے یہ ایک اچھی کاروباری ڈیل بھی ہے،کیونکہ فلم کا شوٹ بھی زیادہ طویل نہیں ہے،جو 45 دن میں ختم ہوجائے گی۔ایسے میں انہیں ہر روز کے شوٹ کے دو کروڑ روپے ملیں گے۔

یو
 



Comments


Scroll to Top