بالی وڈ ڈیسک : اکشے کمار نے راشد صدیقی نام کے ایک یوٹیوبر کے خلاف 500 کروڑ روپے کے ہتک عزت کا مقدمہ درج کیا ہے۔ راشد نے سشانت سنگھ راجپوت کیس میں اکشے کمار کے خلاف بہت سارے سنگین الزامات عائد کئے تھے ، بس اسی وجہ سے اداکار نے یہ قانونی کارروائی کی ہے اور انہیں ہتک عزت کا نوٹس بھیجا ہے۔
دراصل ، بہار کے یو ٹیوبر راشد صدیقی نے اپنے ایف ایف نیوز یوٹیوب چینل پر اکشے کمار ، آدتیہ ٹھاکرے اور ممبئی پولیس کی شبیہ کو داغدار بنانے کی کوشش کی تھی اور غلط جانکاری کے ساتھ بہت سی قابل اعتراض شیئر کی تھیں۔
اتنا ہی نہیں ، یوٹیوبر نے اکشے کمار پر ریا چکرورتی کی مدد کرنے کا بھی الزام لگایا۔ راشد نے ایک ویڈیو جاری کی جس میں کہا گیا ہے کہ اکشے نے ریا کو ملک چھوڑنے اور کینیڈا جانے کے لئے مکمل تعاون کیا ہے۔ ایک ویڈیو میں کہا گیا ہے کہ اکشے کمار نے سشانت کیس میں مہاراشٹر کے سی ایم ادھو ٹھاکرے اور ان کے بیٹے آدتیہ ٹھاکرے کے ساتھ کچھ خفیہ گفتگو کی تھی۔
یوٹیوبر کے مطابق ، اکشے کمار سشانت کی فلم ایم ایس دھونی کی کامیابی سے خوش نہیں تھے۔ ان ویڈیوز کو دیکھنے کے بعد ، اکشے نے ٹیوبر کے خلاف 500 کروڑ روپے کے ہتک عزت کا مقدمہ دائر کیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق راشد صدیقی اب تک اپنی ویڈیوز سے 15 لاکھ روپے کما چکے ہیں۔ اس کا سوشل میڈیا پر اپنا یوٹیوب چینل ہے جسے ایف ایف نیوز کہتے ہیں۔
بتادیں کہ صدیقی کو پولیس پہلے بھی سشانت کیس میں جھوٹی خبریں پھیلانے اور سی ایم ادھو ٹھاکرے اور ان کے بیٹے آدتیہ ٹھاکرے کا نام لینے کے الزام میں گرفتار کر چکی ہے ۔