Latest News

رام مندر ٹرسٹ میں وزیر اعلیٰ یوگی کام بھی شامل کیا جائے : اکھاڑہ پریشد

رام مندر ٹرسٹ میں وزیر اعلیٰ یوگی کام بھی شامل کیا جائے : اکھاڑہ پریشد

پریاگ راج:اکھل بھارتیہ اکھاڑا پریشد کے صدر نریندر گری نے رام مندر کے بننے والے ٹرسٹ میں اترپردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ اور گورکچھ پیٹھا دھیشور یوگی آدتیہ ناتھ کو بھی شامل کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
مہنت نے بدھ کو بتایا کہ ایودھیا میں رام جنم بھومی پر سپریم کورٹ کی ہدایت پر دہائیوں پرانے معاملے پر دیا گیا فیصلہ استقبال کے قابل ہے۔ عدالت نے تین مہینے کے اندر مرکزی حکومت کو رام مندر تعمیر کی کاروائی کے لئے کمیٹی کی تشکیل کرنے کا حکم دیا ہے۔
پریشد کے صدر نے کہا کہ رام مندر تحریک میں گورکچھ پیٹھ کے مہنت اور وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ کے گورو اویدیا ناتھ کا کافی اہم کردار رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یوگی آدتیہ ناتھ کو صوبے کے وزیر اعلیٰ کی حیثیت سے نہیں لیکن گورکچھ پیٹھ کے پیٹھا دھیشور کی حیثیت سے مندر ٹرسٹ میں شامل کیا جانا چاہئے۔
رام مندر میں سناتن دھرم کے علاوہ کسی دوسرے فرد کو ممبر بنائے جانے پر اعتراض کرتے ہوئے مسٹرگری نے کہا کہ سینکڑوں سال سے زیادہ لمبی جدوجہد کے بعد میں ایودھیا میں رام مندر کا معاملہ حل ہوا ہے۔ٹرسٹ میں کسی مسلم یا دوسرے مذہب کے افراد کو شامل کرنا مستقبل میں کسی قسم کے تنازع کو جنم دے سکتا ہے۔ پریشد ایسے کسی بھی قدم کی پرزور مخالفت کرے گی۔
 



Comments


Scroll to Top