Latest News

اکال تخت کا سی اے  اے  مخالف تحریک کو حمایت دینے کا اعلان، کہا- اقلیتوں میں عدم تحفظ کا ماحول

اکال تخت کا سی اے  اے  مخالف تحریک کو حمایت دینے کا اعلان، کہا- اقلیتوں میں عدم تحفظ کا ماحول

امرتسر:سکھوں کے سب سے  بڑی مذہبی تنظیم اکال تخت نے ملک میں چل رہے  شہریت  ترمیمی قانون ( سی اے اے )مخالف تحریک کو حمایت دینے کی بات کہی ہے۔ اکال تخت کے چیف  گیانی  ہرپریت سنگھ نے دہلی اقلیتی کمیشن کے چیف ظفر الاسلام خان کی قیادت میں ایک مسلم وفد سے ملاقات کے بعد کہا ہے کہ سکھ اپنے اصولوں کے ساتھ بندھے ہوئے ہیں، متاثرین کو انصاف دلانے میں ان کے ساتھ کھڑے ہیں۔

PunjabKesari
گیانی ہرپریت سنگھ نے کہا کہ اقلیتوں میں خوف اور عدم تحفظ کا ماحول ہے اور یہ ملک کے لئے ٹھیک نہیں ہے۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے وفد کو یہ بھی مشورہ دیا ہے کہ وہ ہندو رہنماؤ ں سے بھی اس معاملے پر بحث کریں۔ انہوں نے کہا کہ شہریوں کو ملنے والے حقوق برابر ہونے چاہئیں۔دہلی کے علاوہ پنجاب، اتر پردیش، ہریانہ اور کرناٹک کے مسلم رہنماؤں نے بھی سی اے اے  مخالف تحریک کے معاملے پر حمایت لینے کے لئے اکال تخت کے چیف سے ملاقات کی ہے۔

PunjabKesari
غور طلب ہے کہ اسی پنجاب کے امرتسر میں حال ہی میں ہوئی ایک ریلی میں شرومنی اکالی دل کے رہنما اور سابق وزیر اعلیٰ پرکاش سنگھ بادل نے کہا تھا کہ حکومت کو اقلیتوں کو ساتھ لے کر چلنا چاہئے۔ سی اے اے  کے معاملے پر اختلافات کے چلتے ہی شرومنی نے دہلی انتخابات بھی لڑنے سے انکار کر دیا تھا۔
 



Comments


Scroll to Top