Latest News

ایئرٹیل اور جیو نہیں ہیں سب سے تیز انٹرنیٹ والی کمپنیاں ،دیکھیں کون ہے پہلے نمبر پر

ایئرٹیل اور جیو نہیں ہیں سب سے تیز انٹرنیٹ والی کمپنیاں ،دیکھیں کون ہے پہلے نمبر پر

گیجیٹ ڈیسک : آپ اگر ملک میں ایئر ٹیل یا جیو کو انٹرنیٹ سپیڈ دینے کے معاملے میں پہلے نمبر مانتے ہیں تو یہ آپ کی غلط فہمی ہے ۔ کیونکہ انٹرنیٹ کی سپیڈ ٹیسٹ کرنے والی کمپنی Ookla کی تازہ رپورٹ میں Act Fibernet کو پہلا نمبر حاصل ہوا ہے ۔  دوسرے نمبر پر Hathway کو ملا ہے ۔ ملک میں سال 2019 کی دوسری اور تیسری سہ ماہی میں فکسڈ براڈبینڈ  سپیڈ میں 16.5 بڑوھتری درج ہوئی ہے ۔ ستمبر میں سبھی آپریٹرز کی انٹرنیٹ سپیڈ 34.07Mbps  کے پاس پہنچ گئی تھی ۔ 

PunjabKesari
رپورٹ کے مطابق ، ACT Fibernet  کی ڈاؤن لوڈ سپیڈ 45.31 Mbps سے 47.74Mbps کے درمیان رہی جبکہ ہیتھوے کی ٹاپ سپیڈ 33.69Mbps رہی ہے ۔ اسی درمیان ایئرٹیل کی ڈان لوڈ سپیڈ 34.43Mbps رہی ۔ اس فہرست میں بی ایس این ایل 16Mbps سے 18.47Mbps کے ساتھ کافی پیچھے رہی رہی ۔ جیو کی بات کریں تو اس کے آنکڑے چونکانے والے رہے ۔ اگست میں جیو کی سپیڈ گر کر 17.52Mbps ہو گئی تھی جو ستمبر میں گیگا فائبر سروس کے لانچ کے بعد 41.99Mbps ہوگئی ۔ 

PunjabKesari
5 بڑے شہروں میں ٹاپ پر ہے  جیو
ملک کے 15 بڑے شہروں میں فکسڈ اور موبائل ڈان لوڈ سپیڈ کا موازنہ کرنے پر جیو کو سال 2019 کی دوسری اور تیسری سہ مارہی میں 5 بڑے شہروں میں سب سے تیز فکسڈ براڈ بینڈ انٹرنیٹ سپیڈ دینے کا ایوارڈ ملا ۔ ACT 4 شہروں میں فاسٹیٹ انٹرنیٹ دستیاب کرانے والا رہا ۔ ہیتھوے کو چینئی کا سب سے زیادہ سپیڈ سکور والا انٹرنیٹ سروس پرووائیڈر بتایا گیا ۔ وہیں لکھنؤ اور جے پور میں ACT فائبر نیٹ کو سب سے زیادہ سپیڈ سکور ملا ۔ 



Comments


Scroll to Top