National News

ائر پورٹ جیسے بنیں گے لدھیانہ  اورجالندھرکینٹ ریلوے سٹیشن ،امرتسر سے چلے گی وندے بھارت ایکسپریس

ائر پورٹ جیسے بنیں گے لدھیانہ  اورجالندھرکینٹ ریلوے سٹیشن ،امرتسر سے چلے گی وندے بھارت ایکسپریس

لدھیانہ/ جالندھر: امرت بھارت سٹیشن یوجنا کے تحت لدھیانہ ریلوے سٹیشن اور جالندھر کینٹ ریلوے سٹیشن کو اپ گریڈ کیا جارہا ہے۔ لدھیانہ ریلوے سٹیشن کو اپ گریڈ کرنے کیلئے 472.94 کروڑ روپے اور جالندھر کینٹ ریلوے سٹیشن کے اپ گریڈ کیلئے 98.89 کروڑ روپے کے پروجیکٹ تیار کئے گئے ہیں۔
عام آدمی پارٹی کے لدھیانہ سے ایم پی سنجیو اروڑہ نے ریل منتری اشونی ویشنو سے مل کر لدھیانہ اور جالندھر کے ریلوے سٹیشنوں کے جلد نرمان اور تجدید کئے جانے کا معاملہ اٹھایا۔ اس ملاقات کے دوران ریل منتری نے ایم پی اروڑہ کو جلد ان سٹیشنوں کے سمے بدھ نرمان اور اپ گریڈ کرنے کا آشواسن دیا۔
قابل ذکر ہے کہ سنجیو اروڑہ جب سے راجیہ سبھا ممبر چنے گئے ہیں، تبھی سے وہ لدھیانہ ریلوے سٹیشن سمیت دوسرے ریلوے سٹیشنوں کو اپ گریڈ کرنے کا مدعا اٹھاتے رہے ہیں۔ 
اضافی نئی سہولات

  •     واک وے 3385 مربع میٹر کے ساتھ تقریباً 9 میٹر ایلیویٹڈ روڈ۔
  •    ملٹی لیول کار پارکنگ (جی2) تقریباً 10,248 مربع میٹر۔
  •   ائر کانکورسـ تقریباً 5350 مربع میٹر اور تھرو روفـ تقریباً 30,000 مربع میٹر
  •    کورڈ پلیٹ فارم اور پلیٹ فارم سرفیسنگـ تقریباً 24,190 مربع میٹر

وندے بھارت ایکسپریس ٹرین: اس کے علاوہ ایم پی کی امرتسر سے دہلی تک وندے بھارت ایکسپریس ٹرین چلانے کو لے کر بھی لمبی بات ہوئی۔ منتری نے بتایا کہ اس کو لے کر پردھان منتری کے ساتھ بات چل رہی ہے اور جلد ہی امرتسر اور دہلی کے درمیان وندے بھارت ایکسپریس ٹرین دوڑے گی۔ 
ایم پی نے بتایا کہ سن 1860 میں بنا لدھیانہ ریلوے سٹیشن 3780 مربع میٹر میں پھیلا ہوا ہے جبکہ پرستاوت پروجیکٹ کے تحت اب اس سٹیشن کو 31,420 مربع میٹر (مین سائیڈ سٹیشن بلڈنگ 23,181 مربع میٹر اور سیکنڈ اینٹری بلڈنگ 8,239 مربع میٹر ) میں بنایا جائیگا۔ اس کے علاوہ نئے بننے والے ریلوے سٹیشن میں 4 فٹ اوور برج ہوں گے۔ ساتھ ہی 7 پلیٹ فارم پوری طرح سے کورڈ ہوں گے۔

  •    مکھیہ ریلوے سٹیشن بلڈنگ  :
  •      23181 مربع میٹر
  •    سیکنڈ اینٹری سائیڈ سٹیشن بلڈنگ:
  •      8239 مربع میٹر
  •     ملٹی لیول کار پارکنگ :
  •      10248 مربع میٹر
  •     ڈپارچرائر کانکورس :
  •      5350 مربع میٹر
  • l    18 میٹر اونچی چھت :
  •      30,000 مربع میٹر
  •     سبھی پلیٹ فارم کانکورس سے کورڈ
  •     2 آگمن فٹ اوور برج :
  •      5600 مربع میٹر
  •     سرکولیٹنگ ایریا مین اور سیکنڈری اینٹری سائیڈ:
  •      32,000 مربع میٹر
  •    ایلیویٹڈ روڈ  واک وے :
  •      3385 مربع میٹر
  •     پلیٹ فارم ڈویلپمنٹ :
  •      25,000 مربع میٹر

جالندھر: اسی کڑی میں انگریزوں کے زمانے میں بنے جالندھر کینٹ ریلوے سٹیشن کو بھی 98-99 کروڑ روپے کی لاگت سے اپ گریڈ کیا جارہا ہے۔ سن 1915 میں بنے کینٹ ریلوے کی حالت اس وقت کافی خستہ ہوچکی ہے۔ امرتسر اور جموں توی کی طرف آنے جانے والی روزانہ 150 سے زیادہ ٹرینیں یہاں سے گزرتی ہیں۔
اہل مرحلے میں کینٹ سٹیشن کا کام شروع ہوگیا ہے جس میں سٹیشن بلڈنگ سے لے کر پلیٹ فارم تک بدلاؤ کیا جائے گا۔ ماڈرن سٹیشن بننے کے بعد یہاں یاتریوں کو جدید ترین سہولات ملیں گی۔ ٹھیکہ کمپنی کو اپریل 2024 تک کام کمپلیکٹ کرنے کا لکشیہ دیا گیا ہے۔
سرکولیٹنگ ایریا میں 6 میٹر چوڑا بنے گا فٹ اوور برج
نئے پلان کے مطابق سرکولیٹنگ ایریا میں سٹیشن کے اندر تک 6 میٹر چوڑا فٹ اوور برج بنے گا۔ اس کے علاوہ ریمپ، لفٹ اور ایسکیلیٹر کی سہولت بھی ملے گی۔ اس وقت سٹیشن کی موجودہ بلڈنگ 1,403 مربع میٹر میں بنی ہوئی ہے، جسے اب بڑھا کر 6,509 مربع میٹر کیا جارہا ہے۔ سٹیشن احاطے میں 8,000 مربع میٹر ایریا چھت سے کور کیا جائے گا۔ یاتریوںکے بیٹھنے کے لئے 1,436 مربع میٹر ایریا میں کرسیاں لگائی جائیں گی۔ یہ ایریا دیکھنے میں کافی سندر لگے گا۔
یاتریوں کو پک اینڈ ڈراپ کی سہولت
اس کے علاوہ کینٹ سٹیشن پر سیکنڈری گیٹ بھی بنایا جائے گا۔ مین سرکولیٹنگ ایریا اور سیکنڈری والی سائیڈ میں سڑک، سرفیس اور پارکنگ کے لئے 20,000 مربع میٹر جگہ رکھی گئی ہے۔ اس کے ساتھ ہی یاتریوں کو دور گاڑی کھڑی کرکے سامان اٹھاکر سٹیشن تک آناـ جانا نہیں پڑے گا۔ انہیں اینٹری گیٹ پر پک اینڈ ڈراپ کی سہولت ملے گی۔ 



Comments


Scroll to Top