Latest News

وارث پٹھان نے ''15 کروڑ '' والے بیان پر مانگی معافی، جانئے کیا کہا

وارث پٹھان نے ''15 کروڑ '' والے بیان پر مانگی معافی، جانئے کیا کہا

نیشنل ڈیسک: آل انڈیا مجلس اتحادالمسلمین ( اے آئی ایم آئی ایم )کے لیڈر وارث پٹھا ن  نے اپنے  متنازعہ بیان '15 کروڑ 100 کروڑ پر بھاری ہیں '   بیان پر معافی مانگ لی ہے۔ انہوں نے کہا کہ میرے بارے میں بھرم پھیلا گیا ،میں کتنا مخالف ہوں یہ دکھایا گیا ہے۔

PunjabKesari
وارث پٹھان نے کہا کہ ایک جلسے میں جو میں نے کہا کہ ہم 15 کروڑ 100 پر بھاری ہیں، اس کا قطعی یہ مطلب نہیں ہوتا کہ میں نے اپنے ہندو بھائیوں کے خلاف جملہ کہا تھا۔ اس ملک کے محض 100  لوگ ہی ایسے ہیں جو 15 کروڑ مسلمانوں کے خلاف صاف دکھائی دے رہے ہیں پھر چاہے وہ آر ایس ایس کے ہوں، بجرنگ دل کے ہوں یا دیگر کسی پارٹی یا تنظیم کے ہوں۔ میں نے انہی کی طرف اشارہ کرتے ہوئے یہ کہا تھا ۔

PunjabKesari
اے آئی ایم آئی ایم لیڈر نے کہا کہ میں صاف کر دینا چاہتا ہوں کہ میں نے ایسی کوئی بات نہیں کی جس کا مطلب غلط طریقے سے نکال کر مجھے نشانہ بنایا جائے۔ اس کے باوجود میرے کسی لفظ سے کسی کو ٹھیس پہنچی ہے تو میں اپنے الفاظ واپس لیتا ہوں، صرف  اس لئے کہ میں اپنے ملک کا ایک سچا شہری ہوں۔
بتا دیں کہ خبروں کے مطابق، جنوبی کرناٹک میں سی اے اے کی مخالفت میں 16 فروری کو منعقد ایک ریلی سے خطاب کرتے ہوئے اے آئی ایم آئی ایم   لیڈر نے مبینہ طور پر کہا تھا کہ 15 کروڑ، 100  کروڑ پر بھاری پڑیں گے۔ پٹھان کے اس بیان کے بعد سیاست کافی گرما گئی تھی۔ 
 



Comments


Scroll to Top