احمد آباد: شہر کے ایک سینما حال میں اس وقت رانی مکھرجی کی فلم 'مردانی2 ' کا لائیو نظارہ دیکھنے کو ملا جب گرل فرینڈ کے ساتھ فلم دیکھ رہے شوہر کو اس کی بیوی نے پیٹ دیا۔بیوی اپنے شوہر کوکارنر کی سیٹ سے گھسیٹتے ہوئے ہال سے باہر لے گئی اور پولیس کو بلا لیا۔اطلاع ملتے ہی موقع پر پہنچی پولیس ٹیم تینوں لوگوں کو تھانے لے گئی۔ حالانکہ بیوفائی جرم نہیں ہونے کی وجہ سے پولیس بھی بے بس تھی اور اس نے سمجھانے کے بعد تینوں کو ان کے گھر بھیج دیا۔
نورنگا پورہ پولیس نے بتایا کہ 'دبنگ' بنی بیوی کو اس کی ایک دوست نے بتایا کہ اس کا شوہر سنیما ہال میں 'مردانی -2' دیکھ رہا ہے۔اس پر ملزم کی بیوی نے کہا کہ اس میں بڑی بات کیا ہے، اس پر اس کی دوست نے کہا کہ اس کے شوہر کے ساتھ ایک خاتون بھی ہے۔اتنا سنتے ہی بیوی سنیما حال پہنچ گئی اور اس نے دوسری عورت کے ساتھ رومانس کر رہے اپنے شوہر کو رنگے ہاتھوں پکڑ لیا اور دونوں کی جم کر پٹائی کی۔