Latest News

کورونا وائرس : نوئیڈا کے بعد آگرہ میں بھی اس کا خوف، 13 مشتبہ افراد کی نشاندہی

کورونا وائرس : نوئیڈا کے بعد آگرہ میں بھی اس کا خوف، 13 مشتبہ افراد کی نشاندہی

 نیشنل ڈیسک : ملک میں کورونا  وائرس کو  لے کر لوگوں  میں ہڑکمپ مچ گیا ہے ۔نوئیڈا کے بعد اب آگرہ میں کورونا وائرس کے 13 مشتبہ  افراد ملے   ہیں۔ یہ وہی لوگ ہیں جو اٹلی سے آئے شخص کے رابطے میں آئے تھے۔ یہ شخص  کورونا وائرس سے متاثر ہے۔ فی الحال، ان تمام 13 لوگوں  کو آئیسو لوشن  وارڈ میں رکھا گیا ہے اور ان کے  سیمپل کو پنے کے میڈیکل لیب میں بھیج دیا ہے۔ 
حکومت نے بتایا کہ آگرہ میں 13 افراد ایسے ملے ہیں، جن میں  کورو نا  وائرس (COVID-19) کی علامات ملی ہیں۔ ان 13 لوگوں کو آئی سو لوشن (انتہائی  حساس )وارڈ میں رکھا گیا ہے۔ ساتھ ہی ان کے بلڈ سیمپل کو پونے کے نیشنل انسٹی ٹیوٹ  آف ورولاجی ( ان آئی وی )میں بھیج دیا گیا ہے۔ ساتھ ہی ان 13 لوگوں کے رابطے میں آئے لوگوں کی تحقیقات بھی شروع ہو گئی ہے۔
محکمہ صحت کے اعلی  سرگرم ہوگئے ہیں ۔ کورونا وائرس کے مشتبہ افراد کے رابطے میں آئے دیگر لوگوں کی تلاش   انٹی گریٹڈ  ڈیزیز  سکیورٹی پروگرام ( آئی ڈی ایس پی )نیٹ ورک کے ذریعے کی جا رہی ہے۔ صفدر جنگ میں شفٹ کئے گئے تمام مشتبہ  اترپردیش کے وزیر صحت جے پرتاپ سنگھ نے کہا کہ تمام 13 مشتبہ افراد کو آج صبح دہلی کے صفدر جنگ ہسپتال میں ٹرانسفر کر دیا گیا ہے۔ ان کے خاندان کے ارکان اور قریبی لوگوں کو تنہائی میں رکھا گیا،مشتبہ افراد کے  سیمپل کو پونے بھیج دیا گیا ۔آج شام تک ہمیں دوسروں کی رپورٹ ملنے کا امکان ہے۔ جو لوگ بیرون ملک سے آ رہے ہیں، ان کی اسکریننگ ہو رہی ہے، گھبراہٹ جیسی صورت حال نہیں ہے، صفائی برقرار رکھیں۔
 



Comments


Scroll to Top