Latest News

عمر اور محبوبہ کے بعد سابق آئی اے ایس افسر شاہ فیصل پی ایس اے  عائد

عمر اور محبوبہ کے بعد سابق آئی اے ایس افسر شاہ فیصل پی ایس اے  عائد

سری نگر:جموں وکشمیر میں یونین ٹریٹری انتظامیہ نے  سابق وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ اور اور پی ڈی پی صدر محبوبہ مفتی کے بعد اب سابق آئی اے ایس افسر اور جموں وکشمیر پیپلز مومنٹ(جے کے پی ایم) کے چیئرمین شاہ فیصل پر بھی پبلک سیفٹی ایکٹ (پی ایس اے) عائد کردیا ہے۔ شاہ فیصل وادی سے تعلق رکھنے والے آٹھویں سیاسی لیڈر ہیں جن پر پی ایس اے کا اطلاق کیا گیا ہے۔
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ آئی اے ایس ٹاپر رہ چکے شاہ فیصل پر جمعہ کے روز پی ایس اے عائد کیا گیا۔
انہوں نے کہا کہ شاہ فیصل پر بھی پی ایس اے کا اطلاق کیا گیا ہے۔ انہیں  جموں کشمیر سے دفعہ 370 ہٹنے کے بعدپانچ اگست 2019 کو حراست میں لیا گیا تھا۔ وہ فی الحال  سری نگر میں ایم ایل اے ہوسٹل میں ہی نظربند رہیں گے'۔

PunjabKesari
عمر اور محبوبہ پر بھی لگا ہے پی ایس اے
قبل ازیں انتظامیہ نے 6 فروری کو سابق وزرائے اعلیٰ عمر عبداللہ و محبوبہ مفتی، نیشنل کانفرنس کے  جنرل سیکرٹری علی محمد ساگر اور پی ڈی پی لیڈر سرتاج مدنی پر پی ایس اے کا اطلاق کیا تھا۔ پھر 8 فروری کو پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی (پی ڈی پی) لیڈر اور سابق وزیر نعیم اختر پر (پی ایس اے)عائد کیا گیا اور انہیں سری نگر کے گپکار روڑ پر واقع 'ایم فائیو ہٹ' میں نظربند رکھا جائے گا۔
نیشنل کانفرنس کے صدر و رکن پارلیمان ڈاکٹر فاروق عبداللہ پر پی ایس اے کا اطلاق گزشتہ سال کے ستمبر میں کیا گیا تھا اور اس کی مدت ختم ہونے کے بعد اس میں مزید تین ماہ کی توسیع کی گئی تھی۔ تاہم وہ اپنی رہائش گاہ، جس کو سب جیل میں تبدیل کیا گیا ہے، میں نظربند ہیں۔

PunjabKesari
کیا ہے پی ایس اے 
پی ایس اے، جس کو نیشنل کانفرنس کے بانی  اور فاروق عبداللہ کے والد شیخ محمد عبداللہ نے 1978 میں جنگل اسمگلروں کے لئے بنایا تھا، کو انسانی حقوق کے عالمی نگراں ادارے ایمنسٹی انٹرنیشنل نے ایک 'غیرقانونی قانون' قرار دیا ہے۔اس قانون کے تحت عدالتی پیشی کے بغیر کسی بھی شخص کو کم از کم تین ماہ تک قید کیا جاسکتا ہے۔ جموں وکشمیر میں اس قانون کا اطلاق حریت پسندوں اور آزادی حامی احتجاجی مظاہرین پر کیا جاتا ہے۔ جن پر اس ایکٹ کا اطلاق کیا جاتا ہے ان میں سے اکثر کو کشمیر سے باہر جیلوں میں بند کیا جاتا ہے۔
بتادیں کہ مرکزی حکومت نے پانچ اگست 2019 کو جب جموں وکشمیر کو خصوصی پوزیشن عطا کرنے والی آئین ہند کی دفعہ 370 اور دفعہ 35 منسوخ کیں اور ریاست کو دو وفاقی حصوں میں منقسم کیا تو درجنوں سیاسی لیڈران کو بند کیا گیا۔ تاہم گزشتہ چند ماہ کے دوران قریب دو درجن لیڈران کو رہا کیا گیا یا ایم ایل اے ہوسٹل سے رہا کرکے اپنے گھر میں نظربند کیا گیا۔
 



Comments


Scroll to Top