Latest News

نرملاسیتا رمن کے  بعد ایک اور مرکزی وزیر کا بیان، کہا- میں پیاز نہیں کھاتا ہوں ، قیمت کیسے پتہ ہوگی

نرملاسیتا رمن کے  بعد ایک اور مرکزی وزیر کا بیان، کہا- میں پیاز نہیں کھاتا ہوں ، قیمت کیسے پتہ ہوگی

نیشنل ڈیسک : ملک میں پیاز کے آسمان چھوتے داموں پر مرکزی حکومت کے وزراء کی جانب سے عجیب و غریب بیان آ رہے ہیں۔ پہلے وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن بولیں کہ وہ پیاز نہیں کھاتی ہیں۔ان کے بعد اب مرکزی وزیر اشونی چوبے نے ایسا ہی بیان دیا ہے۔
چوبے نے کہاکہ ' میں شاکاہاری ہوں،کبھی پیاز نہیں کھایا ہے،تو میرے جیسا انسان پیاز کے داموں کے بارے میں کیسے جانے گا، میں پیاز کے داموں پر کیسے بولوں۔مرکزی وزیر نے وزیر خزانہ کے بیان کا بھی دفاع کیا۔انہوں نے کہاکہ 'ایسا کہاں کہا انہوں نے۔انہوں نے پارلیمنٹ میں ڈٹ کر بیان دیا اور بتایا کہ حکومت کیا کیا منصوبہ لے کر آئی ہے۔سیتا رمن جی نے کسی قسم کا کوئی متنازعہ بیان نہیں دیا ہے۔

https://twitter.com/ANI/status/1202537835150086144?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1202537835150086144&ref_url=https%3A%2F%2Fwww.punjabkesari.in%2Fnational%2Fnews%2Fafter-nirmala-the-union-minister-said--i-do-not-eat-onions-1092446
بتادیں کہ ان سے پہلے وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن نے پارلیمنٹ میں کہا تھا کہ وہ پیاز نہیں کھاتی ہیں،این سی پی کے رہنما سپریا سلے کے سوال کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا تھا کہ وہ ایسے خاندان سے ہیں، جہاں پیاز، لہسن کھانے کا شوق نہیں ہے۔ نرملا سیتا رمن کے بیان پر جیل سے باہر آئے سابق وزیر خزانہ پی چدمبرم نے کرارا حملہ بولااور انہوں نے پوچھا کہ اگر وہ پیاز نہیں کھاتی ہیں، تو پھر کیا کھاتی ہیں؟ کیا وہ avocado کھاتی ہیں؟ avocado کے ایک قسم کا پھل ہے، جو کافی مہنگا آتا ہے۔



Comments


Scroll to Top