نیشنل ڈیسک : غازی آباد کے اندرا پورم علاقے میں ایک شخص نے اقتصادی بحران کی وجہ سے اپنے دو بچوں کے قتل کے بعد اپنی اپنی بیوی اور خاتون منیجر ( دوسری بیوی بتائی جارہی ہے ) کے ساتھ منگل کے روز علی الصبح خود کشی کرلی ۔ سینئر پولیس سپرنٹنڈنٹ سدھیر کمار سنگھ نے بتایا کہ آج صبح اندرا پورم پولیس کو اطلاع ملی کہ اندرا پورم میں واقع کرشن اپرا سفائر اپارٹمنٹ کی آٹھویں منزل سے کود کر تین لوگوں نے خودکشی کرلی ہے ۔
دیوار پر چپاکایا باؤس ہوئے چیک اور 500 کا نوٹ
وادات کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچی ۔ وہاں پہنچنے پر پولیس کو جانکاری کی متوفی کا نام گلشن اور وہ فلیٹ نمبر اے 806 میں پریوار کے ساتھ رہتا تھا ۔ اس کے بعد پولیس 806 فلیٹ میں پہنچی تو دو بچوں کی لاشیں ملیں اور اسی کمرے کی دیوار پر پولیس کو پین سے لکھا سوسائیڈ نوٹ بھی ملا ۔ جس پر اپنی موت کیلئے راکیش ورما نامی شخص کو ذمہ دار ٹھہرایا گیا ہے ۔ اس کے علاوہ پولیس کو کمرے میں ایک بنک سے باؤنس ہوئے چیک کی کاپی اور پانچ سو کا نوٹ بھی دیوار پر چسپاں ملا ۔
بچوں کے ساتھ پالتو خرگوش بھی مار ڈالا
پولیس نے بتایا کہ ابتدائی جانچ میں ایسا ظاہر ہو رہا ہے کہ گلشن نے پہلے اپنے دونوں بچوں کا گلا کاٹ کر قتل کیا اور اس کے بعد میں بیوی اور منیجر کے ساتھ آٹھویں منزل سے کود کر خود کشی کرلی ۔ وہیں ان کا پالتو خرگوش بھی مرا ہوا پایا گیا ۔
نزدیکی رشتے دار ہے راکیش ورما
پولیس کے مطابق راکیش ورما کو متوفی کے نزدیکی رشتے دار بتایا جارہا ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ پولیس کو ملی جانکاری کے مطابق گلشن کا راکیش ورما کے ساتھ دو کروڑ روپے کا لین دین تھا اور یہ رقم نہیں ملنے کی وجہ سے کافی دنوں سے اقتصادی بحرالی میں تھا ۔ انہوں نے بتایا کہ مہلوکین کی شناخت ، گلشن ، اس کی بیوی پروین ، منیجر ، سنجنا ، بچے: رتک اور ریتکا کے طور پر ہوئی ہے ۔ پولیس معاملے کی جانچ کررہی ہے ۔