Latest News

کورونا کا خوف :سنسکار کے 16دن بعد بھی نہیں اٹھائی قبرستان سے بلدیو سنگھ کی ہڈیاں

کورونا کا خوف :سنسکار کے 16دن بعد بھی نہیں اٹھائی قبرستان سے بلدیو سنگھ کی ہڈیاں

پٹھلاوا:پنجاب میں کورونا سے سب سے پہلی موت گائوں پٹھلاوا ضلع نواں شہر میں بابا بلدیو سنگھ کی ہوئی تھی اور ان کا آخری سنسکار 18مارچ کو ہوا تھا ۔ آج 16دن کے بعد بھی ان کی ہڈیاں قربستان پر پڑی ہیں۔، بابا بلدیو سنگھ کے زیادہ تر  کنبہ کے افراد تو محکمہ صحت  کے آئیسولیشن وارڈ ، نواں شہر میںہیں کیونکہ وہ بھی کورونا پازیٹو ہیں، گائو ںمیں کرفیو و سیل کئے ہونے کی وجہ سے گائوں کے لوگ یہ کام انتظامیہ کی اجازت کے بغیر کر نہیں   کر سکتے ہیں۔ اب انتظامیہ نے اس طرف ابھی تک دھیان کیوں نہیں دیا ،یہ ایک بڑا سوال لوگوں کے ذہن میں اٹھ رہا ہے۔
گائوں پٹھلاوا پنجاب کا ایک واحد  ایسا گائوں ہے جہاں کورونا کے سب سے زیادہ  مریض پائے گئے۔، بابا بلدیو سنگھ کی موت کے بعد ابھی بھی 18 لوگ کوروناسے متاثرہیں ۔ ان کے گائوں کا سرپنچ و ان کی ماں  بھی شامل ہیں ۔ یہ بھی لوگ نواں شہر ضلع ہیڈکوارٹر کے سرکاری  ہسپتال میں بنائے گئے آئیسو لیشن وارڈ میں محکمہ صحت کی خصوصی  ٹیم کی قیادت میں ہے ۔
 ذرائع سے ملی جانکاری کے مطابق محکمہ صحت نے آدھا درجن کورونا پازیٹو اشخا ص کی کورونا پازیٹو    کے دوبارہ سیمپل لے کر ٹیسٹ کے لئے بھیجے ہیں ۔ محکمہ کی جانب سے 14دن کے بعد دوبارہ ٹیسٹ کروائے جا رہے ہیںتاکہ لوگوں کو  اب کی حالات  کا پتہ چل سکے ۔ گائوں میںعام لوگوں کی صحت  کے چیک اپ کے لئے محکمہ نے  بہتر انتظام  کر رہے ہیں۔ گائوں میں سپیشلسٹ ڈاکٹر کی ٹیمیں ریگولر جائزہ لے رہی  ہیں و لوگوں کا چیک اپ کر دوائیاں دی جا رہی ہیں،  جس کو لے کر گائوں کے  لوگ خوش  ہیں۔
سوشل میڈیا پر غلط پروپیگنڈہ پھیلانے سے گائوں کے عوام پریشان 
متوفی بلدیو سنگھ پٹھلاوا کو لے کر سوشل میڈیا پر غلط پروپیگنڈہ پھیلا یا جا رہا ہے  اس کو لے کر گائو ں کے لوگ سنت بابا دھنہیا سنگھ نرمل کٹیا پٹھلاوا سے جڑی لاکھوں کی سنگت  بیحد تکلیف میں ہے۔ یہ کہنا ہے گائوں کے ہرپریت سنگھ ننہگ و علاقہ کے رہائیشوں  چرن پریت سنگھ واڈی کا ۔ 
 



Comments


Scroll to Top