National News

راہل گاندھی نے بھاجپا پر سادھا نشانہ،کہا- آسام کو آر ایس ایس کی چڈی والے نہیں چلائیں گے

راہل گاندھی نے بھاجپا پر سادھا نشانہ،کہا- آسام کو آر ایس ایس کی چڈی والے نہیں چلائیں گے

نیشنل ڈیسک: کانگرس کے یوم تاسیس پر آسام کے گواہاٹی  میں منعقد ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کانگرس نیتا راہل گاندھی نے مرکزی اور یاستی حکومت پر جم کر نشانہ سادھا ۔ انہوں نے   کہا کہ  مرکز اور آسام کی بھاجپا حکومتوں کی پالیسیوں کی وجہ سے  آسام تشدد کی راہ پر لوٹ سکتا ہے ۔ ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ  آسام کو آر ایس ایس کی چڈی والے نہیں چلائیں گے، یہاں کی عوام چلائے گی ۔ مسٹر گاندھی نے  اجلاس کو خطاب کر تے ہوئے کہا کہ ریاست میں امن قائم کرنے والے آسام معاہدے کو برباد نہیں کیا جانا چاہئے۔

PunjabKesari
انہوںنے شہریت ترمیمی قانون کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ، مجھے ڈر ہے کہ  آسام بھاجپا کی پالیسیوں کی وجہ سے  تشدد کے راستے پر نہ لوٹ آئے ۔بھاجپا ہماری ثقافت و تہذیب پر حملہ کر رہی ہے ۔  بھاجپا اور آر ایس ایس کو  آسام کی ثقافت وتہذیب ،زبان اور پہچان پر حملہ نہیں کرنے دیا جائے گا ۔انہوں نے کہا کہ  سبھی کو ساتھ آنا ہوگا اور بھاجپا نیتاؤں کو بتانا ہوگا کہ وہ ریاست کی ثقافت ،پہچان اور تایخ پر حملہ  نہیں کر سکتے ہیں۔

PunjabKesari
انہوں نے کہا کہ   وزیر اعظم مودی کا کام نفرت پھیلانے والا اور ملک کو تقسیم کرنے والا ہے ۔ساتھ ہی انہوں نے کہاکہ آسام کو ناگپور نہیںچلائے گا، آسام کو آر ایس ایس کی چڈی والے نہیں چلائیں گے۔ آسام کو آسام کوعوام چلائے گی۔

 



Comments


Scroll to Top