کابل: افغانستان نے کشمیر معاملہ پر ایک بار پھر پاکستان کی کھنچائی کرتے ہوئے اسے ہندوستان اور پاکستان کا باہمی مسئلہ قرار دیا ہے۔
اقوام متحدہ میں پاکستان کے سفیر اسد ماجد خان کے مسئلہ کشمیر کی وجہ سے افغانستان میں امن عمل متاثر ہونے سے متعلق بات کہے جانے کے ایک دن بعد پیر کو افغانستان حکومت نے ان کے (مسٹر خان)کے بیان کو بے بنیاد اور غیر ذمہ دارانہ قرار دیا۔
افغانستان حکومت نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ کشمیر مسئلہ ہندوستان اور پاکستان کا باہمی مسئلہ ہے۔