Latest News

محکمہ موسمیات کی ایڈوائزری،27 اکتوبر تک گوا نہ آئیں سیاح

محکمہ موسمیات کی ایڈوائزری،27 اکتوبر تک گوا نہ آئیں سیاح

نیشنل ڈیسک : محکمہ موسمایت نے گوا جانے والے سیاحوں کے لئے ایڈوائزری کی ہے ۔ محکمہ موسمیات نے کہا کہ وہ 27 اکتوبر تک صوبے میں گھومنے کیلئے نہ آئیں ۔ محکمہ نے کہا کہ صوبے میں اس دوران شدید بارش ہونے کے امکانات ہیں ۔ محکمہ نے پورے صوبے میں 'ریڈ الرٹ' جاری کردیا ہے ۔ 

PunjabKesari
عرب ساگر میں بنے چکروات کے چلتے اگلے چار دن 24 سے 27 اکتوبر تک شدید بارش ہوگی ۔ جمعرات کو گوا میں 90 ملی میٹر بارش درج کی گئی ۔ افسروں نے بتایا کہ صوبے میں یکم اکتوبر سے اب تک 144 فیصد مان سونی بارش درج کی گئی ہے ۔ آئی ایم ڈی کے گوا ڈائریکٹر ڈاکٹر کرشنا مورتی پڈگلوارنے کہا کہ چکروات مشرق - شمالی مشرقی سمت میں آگے ہورہا ہے ۔ جس سے ساحلی علاقوں میں شدید سے شدید بارش  ہونے کے امکانات ہیں ۔ جمعہ سے ملک کے جنوبی علاقوں میں یہ سرگرمیاں شروع ہوجائیں گی ۔ وہیں کچھ مقامات پر شدید بارش کے ساتھ ہلکی سے نارمل بارش جاری رہے گی ۔ ایجنسی کی مانیں تو شمال مشرقی مان سون کی وجہ سے گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران تمل ناڈو کے جنوبی اضلاع میں شدید بارش ہوئی ہے ۔ 



Comments


Scroll to Top