ممبئی : بالی وڈ کے سینئر اداکار رضا مراد نے شہریت ترمیمی قانون (سی اے اے) معاملے میں ہفتہ کو گلوکار عدنان سمیع کو گھسیٹا تھا۔رضا مراد نے عدنان سمیع کے پاکستانی ہونے کے باوجود ہندوستانی شہریت حاصل کرنے پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا تھا کہ جب حکومت سمیع کو ملک میں رہنے دے سکتی ہے تو پھر باقی لوگوں کو نہیں؟
https://twitter.com/AdnanSamiLive/status/1218647865221713921?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1218647865221713921&ref_url=https%3A%2F%2Faajtak.intoday.in%2Fstory%2Fadnan-sami-reacts-on-raza-murad-statement-about-his-indian-citizenship-tmov-1-1156063.html
اس کے علاوہ رضا مراد نے عدنان سمیع کے والد کے بارے میں بھی تبصرہ کیا تھا۔اب سنگر عدنان سمیع نے رضا مراد کے متنازعہ بیان پر ردعمل دیا ہے۔عدنان نے ٹویٹر پر رضا کے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ 'میں نے سوچا تھا کہ یہ آدمی ایک ولن ہے اور صرف فلموں میں بکواس کرتا ہے!
سی اے اے پر رضا مراد کا کیا بیان تھا بتا دیں کہ آج تک سے بات چیت میں رضا مراد نے کہا تھا کہ یہ قانون ہمارے آئین کے برعکس ہے۔حکومت کو اس قانون کو رول بیک کرنا چاہئے۔ انہوں نے کہا تھا کہ عدنان سمیع ، جس کے والد نے ہندوستان پر بم برسائے تھے ، اس کو شہریت دے سکتے ہو تو اوروں کو کیوں نہیں؟ ان کے والد نے تو ہم پر 1965 کی جنگ میں بمباری کی تھی۔ یاد دلا دیں کہ پاکستانی سنگر عدنان سمیع کو 2016 میں ہندوستانی شہریت ملی تھی۔
27k
98k