Latest News

''جانباز'' ابھینندن کو بھلا نہیں پا رہا پاکستان: گوگل پر آج بھی کیا جاتا ہے سرچ

''جانباز'' ابھینندن کو بھلا نہیں پا رہا پاکستان: گوگل پر آج بھی کیا جاتا ہے سرچ

نیشنل ڈیسک : ہندوستان اور پاکستان کے درمیان فوجی تشدد کے 'ہیرو' فضائیہ کے ونگ کمانڈر ابھینندن ورتھمان کو آج کون نہیں جانتا ۔ 'ویر چکر' سے سر فراز  ہوئے ابھینندن کے حوصلے کو ملک ہی نہیں بلکہ دنیا نے بھی سلام کیا تھا ۔ اب تو پاکستان بھی ان کے لوہے کو مان چکا ہے ۔ دراصل پاکستان میں Google پر سب سے زیادہ سرچ ہونے والے لوگوں میں ابھینندن کا نام بھی شامل ہے ۔ 

PunjabKesari
گوگل سرچ انجن نے پاکستان میں سال 2019 میں سب سے زیادہ سرچ کئے گئے لوگوں کی فہرست جاری کردی ہے ۔ جس میں سیف علی خان کی بیٹی اور اداکارہ سارہ علی خان  چھٹے نمبر تو ونگ کمانڈر ابھینندن اس فہرست میں 9 ویں مقام پر ہیں ۔ اس کے ساتھ ہی ہندوستانی ریئلٹی ٹی وی شو بگ باس سیزن 13 موسٹ ٹرینڈنگ سرچ رہا جبکہ ٹی وی شو موٹو پتلو اس فہرست میں 8 ویں مقام پر ہے ۔ 



Comments


Scroll to Top