نئی دہلی : ملک میں پیاز کی بڑھتی قیمتوں کو لے کر جہاں عام آدمی کا بجٹ ہل گیا ہے وہیں رسوئی گھس میں اس کی موجودگی بھی کافی کم ہوگئی ہے ۔ پارلیمنٹ میں منگل کے روز پیاز کی بڑحتی قیمتوں کا مدعا اٹھایا گیا ۔ عام آدمی پارٹی کے ایم پی سنجے سنگھ ، سشیل گپتا پارلیمنٹ احاطہ میں گلے میں پیاز کی مالا ڈال کر پہنچے ۔ دہلی کی عام آدمی پارٹی حکومت اور مرکزی حکومت کے درمیان پیاز کے قیمتوں کو لے کر ٹویٹر پر بھی وار چھڑی ہوئی ہے ۔ مسلسل عام آدمی پارٹی کے لیڈر اور مرکزی وزیر رام ولاس پاسوان کے درمیان کئی بار سوشل میڈیا پر تو - تو ، میں - میں ہوئی ۔
https://twitter.com/_AjitTyagi/status/1201753055558946816?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1201753055558946816&ref_url=https%3A%2F%2Fwww.punjabkesari.in%2Fnational%2Fnews%2Faap-mp-arrived-in-parliament-wearing-onion-garland-1091209
وہیں مارکسوادی کمیونٹ پارٹی ( ماکپا) کے کے کے راگیش نے راجیہ سبھ امیں پیاز کی آسمان چھوتی قیمتوں کا مدعا اٹھاتے ہوئے کہا کہ ملک میں 32 ہزار ٹن پیار سڑ گئی ہے اور لوگ 120 روپے فی کلو گرام پیاز خریدنے کو مجبار ہیں جبکہ سرکار خاموش تماشائی بنی ہے ۔ ماکپا رکن نے کہا کہ نومبر سے دسمبر آ گیا ۔ سرکار ہاتھ پر ہاتھ دھرے بیٹھی رہی ۔ اس نے دخل نہیں کیوں نہیں دیا ۔ انہوں نے الزام لگایا کہ ہر سال جمع خوری اور کالا بازاری کرنے والے لوگ پیاز مہنگی قیمتوں میں بیچتے ہیں لیکن سرکار کارروائی نہیں کرتی بلکہ ان کو تحفظ فراہم کرتی ہے ۔