Latest News

دہلی اسمبلی انتخابات: انتخابی منشور سے پہلے ''آپ''  نے جاری کیا گارنٹی کارڈ، وزیر اعلیٰ نے عوام سے کئے یہ 10 وعدے

دہلی اسمبلی انتخابات: انتخابی منشور سے پہلے ''آپ''  نے جاری کیا گارنٹی کارڈ، وزیر اعلیٰ نے عوام سے کئے یہ 10 وعدے

نئی دہلی: دہلی اسمبلی انتخابات کے لئے عام آدمی پارٹی نے اتوارکو کیجریوال کا 'گارنٹی کارڈ' جاری کیا۔اس  گارنٹی کارڈ میں دہلی وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال نے ان نکات کا ذکر کیا جسے الیکشن جیتنے کے بعد پارٹی آئندہ پانچ سالوں میں مکمل کرے گی ۔ اس گارنٹی کارڈ میں عوام کو 10 وعدوں کی گارنٹی دی گئی ہے ، جن میں پانی ،ٹرانسپورٹ اور بجلی سمیت دیگر کئی مدعے شامل ہیں۔کیجریوال کا  یہ گارنٹی کارڈ  پارٹی کے  انتخابی منشور سے مختلف ہے۔ دہلی وزیر اعلیٰ نے کہا کہ آنے والے دنوں میں پارٹی اپنا منشور جاری کرے گی۔ 

PunjabKesari

https://twitter.com/AamAadmiParty/status/1218808369093308417?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1218808369093308417&ref_url=https%3A%2F%2Fwww.punjabkesari.in%2Fnational%2Fnews%2Faap-issues-guarantee-card-cm-kejriwal-made-10-promises-to-delhiites-1113433
کیجریوال کے گارنٹی میں ہر گھر میں پانی، آلودگی سے پاک شہر، خواتین کی حفاظت، 24 گھنٹے  بجلی (200  یونٹ مفت)، زیر زمین کیبل، غیر قانونی کالونیوں کے لئے انفراسٹرکچر، جہاں جھگی وہاں  پکے گھر، عوامی پرواہن، تعلیم، صاف دہلی اور ٹوائلٹ  سے متعلق وعدے کئے گئے ہیں۔کیجریوال نے کہا کہ اگلے پانچ سال کے اندر دہلی کے عوام کو ایک دم صاف اور 24 گھنٹے پانی ملے گا۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ 2000 لٹر مفت پانی کی سہولت جاری رہے گی۔انہوں نے کہا کہ جس بچے کی  پیدائش  دہلی میں  ہو گی اس کو  12  ویں تک کی تعلیم مفت میں ملے گی۔ نئے اسکول کھولے جائیں گے اور نظام کو مضبوط کیا جائے گا۔

PunjabKesari
ہیلتھ کے معاملے پر وزیر اعلیٰ کیجریوال نے کہا کہ دہلی کے ہر خاندان کو مفت اور اچھا علاج ہماری  گارنٹی ہے۔اس سمت میں بھی ہماری حکومت نے کافی اقدامات کئے  ہیں۔محلہ اور پولی کلینک کھولے جائیں گے۔پوری دہلی میں ایسا نظام بنائیں گے کہ دہلی کے کسی بھی شہری کو بہتر سے بہتر سہولت ملے۔
ٹرانسپورٹ سسٹم پر کیجریوال نے کہا کہ 11000 سے زیادہ بسیں سڑکوں پر ہوں گی اور 500 سے زیادہ کلو میٹر  لمبی میٹرو لائنیں ہو ں گی ۔انہوں نے کہا کہ خواتین کو جو مفت بس سروس دی جا رہی ہے وہ جاری رہے گی۔انہوں نے کہا کہ ہم سٹوڈنٹس کو بھی مفت ٹرانسپورٹ مہیا کرائیں گے ۔

PunjabKesari
 آلودگی کے معاملے پر کیجریوال نے کہا کہ 2 کروڑ سے زیادہ درخت لگائے جائیں گے۔وزیر اعلیٰ نے کہا کہ دھول مٹی نہ اڑے ، اس لئے    ویکیوم کلنگ کرائیں گے۔  اسی عمل میں جمنا بھی صاف ہو گی۔پانچ سال میں دہلی کو چمکا دیں گے اور سڑک پر جمع کچرے کو  ہٹائیں گے۔ فضائی آلودگی کو کم سے کم 3 گنا کریں گے۔  خواتین کے تحفظ کے پیش نظر سی سی ٹی وی کیمرہ، سٹریٹ لائٹ اور بس مارشل کے ساتھ ساتھ محلہ مارشل کو تعینات کیا جائے گا۔ 



Comments


Scroll to Top