نئ دہلی: مرکزی وزیر اطلاعات ونشریات اور بھاجپا کے دہلی معاملوں کے انچارج پرکاش جاوڈیکر نے بدھ کو شہرت قانون ( سی اے اے ) کی مخالفت میں دارلحکومت میں ہوئے تشدد کے لئے عام آدمی پارٹی اور کانگرس کو ذمہ دار ٹھہرایا۔ انہوں نے کہا کہ دونوں جماعتیں اس کام کے لئے عوام سے معافی مانگیں۔جاوڈیکر نے دہلی ودھان سبھا کے جلد ہونے والے انتخابات میں بھاجپا کے پوری طاقت سے لڑنے اور شاندار جیت حاصل کرنے کا یقین دلاتے ہوئے کہا کہ پارٹی مثبت ایجنڈے کے ساتھ میدان میں اترے گی ۔انہوںنے کہا کہ بھاجپا کی انتخابی مہم تین مدعوں ' سچ بنام جھوٹ، وکاس بنام وناش، اور اراجک بنام راشٹرواد' پر مبنی ہوگی ۔
دہلی انچارج نے کہاکہ سی اے اے کو لیکر جھوٹا بھرم پھیلا یا گیا ہے ، مسلم کمیونٹی کو گمرا کرنے لئے کہا گیاکہ ان کی شہریت پر اثر پڑے گا ، جبکہ حقیقت یہ ہے کہ پاکستان ، افغانستان اور بنگلہ دیش سے مذہبی منافرت اور تشدد کی وجہ سے ہندوستان آئے پناہہ گزینوں کو شہریت مہیا کرانے کا قانون ہے ۔ انہوںنے کہا کہ دہلی میں قانون کی مخالفت کے نام پر عوامی املاک کو نقصان پہنچایا گیا اور کانگرس نے تشدد کو لیکر خاموشی اختیار کی۔دونوں ہی جماعتیں اس تشدد کے لئے ذمہ دار ہیں اور انہیں اس کام کے لئے دہلی کے عوام سے معافی مانگنی ہو گی ۔