Latest News

دہلی اسمبلی انتخابات کے مدنظر ''آپ '' نے لانچ کیا گانا''اچھے بیتے پانچ سال، لگے رہو کیجریوال''

دہلی اسمبلی انتخابات کے مدنظر ''آپ '' نے  لانچ کیا گانا''اچھے بیتے پانچ سال، لگے رہو کیجریوال''

نئی دہلی: دہلی کے نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا نے دہلی اسمبلی انتخابات کے پیش نظر ہفتہ کو پارٹی کے پروموشنل گیت ''لگے رہو کیجریوال''کولانچ کیا ۔دہلی کے شہریوں کی جانب سے دئیے گئے نعرے 'اچھے  بیتے  پانچ سال، لگے رہو کیجریوال'کے ذریعے  حوصلہ افزاء اس گیت کو مشہور بالی وڈ گلوکار اور موسیقار وشال ڈڈلانی نے اپنی آواز دی ہے ، جنہوں نے 2015 کے اسمبلی انتخابات میں 'پانچ سال کیجریوال کمپوز کیا تھا۔

PunjabKesari

https://twitter.com/AamAadmiParty/status/1215916109020295168?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1215916109020295168&ref_url=https%3A%2F%2Fwww.punjabkesari.in%2Fnational%2Fnews%2Faap-campaign-song-launched-for-delhi-assembly-election-1110086

PunjabKesari
ایک پریس کانفرنس میں ''لگے رہو کیجریوال'' گیت کی لانچنگ کے دوران راجیہ سبھا رکن سنجے سنگھ اور پارٹی لیڈر آتشی بھی موجود تھیں۔اس موقع پر سسودیا نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی)کو دہلی کے عوام کو 'بکاؤ' کہہ کر  بے عزت  کرنے کے لئے  پھٹکار لگائی اور بی جے پی کو معافی مانگنے کو کہا۔انہوں نے کہا کہ بی جے پی کو یہ نہیں بھولنا چاہئے کہ عوام مالک ہوتی ہے اور حکومت ان  کی خادم ہوتی ہے اور تعلیم، صحت، پانی اور بجلی جیسی بنیادی خدمات پانا عوام کا حق ہے۔



Comments


Scroll to Top