کیرل کے اڈکی ضلع میں ماں - باپ کی لاپرواہی کی وجہ سے ایک بچی کی جان جاتے جاتے بچ گئی ۔ایک سال کی معصوم بچی چلتی کار سے گر گئی اور پریوار والوں کو اس کی بھنک تک نہیں لگی ۔یہی نہیں وہ معصوم آدھی رات کو تن تنہا ہی گھٹنوں کے بل چلتی رہی ۔
در اصل سیاحتی مقام منار کے سب انسپکٹر کو سنیچرکی رات جنگل کے وارڈن سے ایک آلارم کال آیا، جس میں کہا گیا کہ سڑک کے بیچ میں ایک بچہ رینگ رہا ہے۔محکمہ جنگلات کے افسران نے جب بچی کو سی سی ٹی وی میں دیکھا تو وہ دوڑ کر وہاں پہنچے ، اس کے بعد بچی کو طبی امداد فراہم کی گئی اور سبھی پولیس تھانو ں میں اس کی جانکاری دی گئی ۔ بچی کے والدین ملتے ہی بچی ان کو سونپ دی گئی ۔
کہا جا رہا ہے کہ حادثے کے وقت یہ پریوار تملناڈو کے پلانی مندر سے پوجا پا ٹھ کر کے واپس آرہا تھا۔ مندر سے واپس لوٹتے وقت بچی اپنی ماں ستیہ بھاماکی گود میں بیٹھی تھی، اسی دوران جب ایک موڑ پر جیپ گھومی تو وہ سرک کر جیپ سے گر گئی۔قریب 50 کلو میٹر دور جانے کے بعد ماں کو احساس ہوا کہ کہ ان کی بچی کہیں گر گئی ہے۔سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ویڈیو میں دکھائی دے رہا ہے کہ کس طرح بچی کار سے گر گئی ہے۔وہ رینگتے ہوئے سڑک کے پار نکل جاتی ہے۔