National News

مظاہرے کے دوران روہنی کورٹ میں ایک وکیل نے کی خود کشی کی کوشش

مظاہرے کے دوران روہنی کورٹ میں ایک وکیل نے کی خود کشی کی کوشش

دہلی میں وکلا کا مظاہرہ جاری ہے۔اس درمیان ایک وکیل نے روہنی کورٹ میں خود کشی کی کوشش کی ہے۔وکیل کا نام آشیش چودھری ہے۔ آشیش کا کہنا ہے کہ میں نے  آتم سنمان  کے لئے خود کشی کی کوشش کی۔آشیش پولیس کی کارکردگی سے ناراض تھے، جس میں  پولیس اہلکاروں نے اپنے خاندان اور بچوں تک کو مظاہرے میں شامل کر لیا تھا ۔  
آشیش کا کہنا ہے کہ وکلاء کے عکس کو پولیس نے خراب کرنے کی کوشش تو کی ہی ہے ساتھ ہی پولیس کی وکلا ء کے ساتھ کورٹ میں بد سلوکی عام بات ہو چلی ہے۔تیس ہزاری تشدد کے بعد وکیل اب بھی دہلی کی ضلع عدالتوں کے باہر اور اندر مظاہرہ کر رہے ہیں۔جن عام لوگوں کے کیس کورٹ میں چل رہے ہیں، انہیں وکیل اندر جانے کی اجازت نہیں دے رہے ہیں۔

PunjabKesari
مرکزی حکومت نے دہلی ہائی کورٹ میں اس معاملے کی سماعت کی اپیل کی تھی، جس کے بعد اب عدالت نے بار کونسل اور انڈیا اور دیگر کونسل کو نوٹس جاری کیا ہے۔تاہم، وکلاء کا کہنا ہے کہ وہ ضلع عدالتوں میں اب بھی ہڑتال پر رہیں گے۔وکلا ء کا کہنا ہے کہ جب تک بدتمیزی کرنے والے پولیس اہلکاروں پر ایکشن نہیں ہوگا تو وہ کام پر نہیں لوٹیں گے۔
 



Comments


Scroll to Top