Latest News

اپنے 10ملازمین کو فلائٹ سے بہار بھیجے گا کسان، مزدور بولے''سپنے میں بھی نہیں سوچا تھا کریں گے ہوائی سفر''

اپنے 10ملازمین کو فلائٹ سے بہار بھیجے گا کسان، مزدور بولے''سپنے میں بھی نہیں سوچا تھا کریں گے ہوائی سفر''

نیشنل ڈیسک:بہارکے 10مہاجر مزدوروں  کے گھر واپسی کے سپنوں  کو لاک ڈائون شروع ہونے کے دو ماہ بعد پنکھ ملے ہیں جب وہ اپنے مالک کی مدد سے بہار کا ہوائی  سفر کر رہے ہیں۔ ان مہاجرین   کی بہا رکی دارالحکومت پٹنہ کی اڑان گورووار صبح 6 بجے کی ہے ۔ انہوں نے اپریل میں گھر جانے کا منصوبہ بنایا تھا  اور اب انہیںیقین  نہیں ہو رہا کہ وہ سمستی پور میں اپنے گھر پیدل چل  کر یا سائیکل سے نہیں بلکہ جہاز  سے سفر کر کے  جانے والے ہیں ۔ اپنے بیٹے کے ساتھ لوٹ رہے لکھوندر رام نے کہا کہ میں نے زندگی میں  کبھی نہیں سوچا  تھا  کہ ایک دن ہوائی جہاز میں سفر کروں گا ۔ میرے پاس اپنی خوشی بیان کرنے کے لئے الفاظ  نہیں ہیں۔ لیکن مجھے تھوڑی گھبراہٹ  بھی ہے کہ کل ہوائی اڈے پر پہنچنے پر ہمیں کیا کرنا ہوگا ۔ انہوں نے دہلی کے تیگپور گائوں کے مشروم کی کاشتکاری کرنے والے کسان پون سنگھ کا شکریہ ادا کیا  جن کی مدد سے مہاجرین کی نئی کہانی لکھی جا رہی ہے۔ 
انہوں نے بتایا کہ 25مارچ کو لاک ڈائون کے بعد سے ان کے مالک نے ان کے رہنے ، کھانے کا پورا خیال رکھا۔ پون نے بتایا کہ انہوں نے 68,000روپے کے ٹکٹ  بک کروائے  اور سبھی کو تین تین ہزار روپے نقد دیئے تاکہ گھر پہنچنے میں انہیں کسی مشکل کا سامنا نہیں کرنا پڑے ، انہوں نے بتایا کہ گورووار صبح وہ اپنے سبھی ملازمین کو اپنی گاڑیوں سے ہوائی اڈے پر چھروائیں گے۔پون نے بتایا کہ یہ سبھی 10ملازمین بہار کے لئے ٹرین سے اپریل کے پہلے ہی ہفتے میں نکل لئے ہوتے لیکن لاک ڈائون کے سبب وہ نہیں جا پائے۔ انہوں نے بتایا  کہ مزدور وں کو خصوصی ٹرینوں  سے انہیں گھر بھیجنے میں جب وہ کامیاب نہیں  ہوئے تب یہ فیصلہ کیا ۔ انہوں نے کہا کہ میں انہیں ہزاروں میل پیدل بھیجنے کا  خطرہ نہیںلے سکتا تھا ۔ اس سے ان کی زندگی  خطرے میں پڑ سکتی  تھی ، سبھی دس ملازمین  کی جسمانی جانچ   کے دستاویز  مل چکے ہیں اور وہ ہوائی سفر کرنے کے لحاظ سے فٹ ہیں۔
 



Comments


Scroll to Top