Latest News

کلبرگی :کورونا وائرس سے مرنے والے بزرگ کا علاج کرنے والا ڈاکٹر بھی آیا وائرس کی زد میں

کلبرگی :کورونا وائرس سے مرنے والے بزرگ کا علاج کرنے والا ڈاکٹر بھی آیا وائرس کی زد میں

َکلبرگی/بنگلور:کلبرگی میں گزشتہ ہفتے کورونا وائرس سے ایک بزرگ کی موت ہو گئی تھی۔ وہیں  اس بزرگ کا علاج کرنے والا ڈاکٹر بھی اس وائرس کی زد میں آ گیا ہے۔افسران نے منگل وار کو یہ جانکاری دی ۔ کرناٹک میں منگلوار کو انفیکشن کے دو نئے معاملے سامنے آنے کے بعد  صوبے میں معاملوں کی تعداد بڑھ کر 10ہو گئی ۔اس تعداد میں ایک متوفی بھی شامل ہے۔ کلبرگی کے ڈپٹی کمشنر شرط بی نے کہا کہ 63سالہ ڈاکٹر کو خاندان کے ممبران کے ساتھ گھر میں الگ رکھا گیا ہے اورانہیں خصوصی الگ وارڈ میں داخل کیاجا رہا ہے۔
وزیر صحت و فلاح بہبود بی شرامل نے ٹویٹ کیا کہ کرناٹک میںکووڈ19کے دونئے معاملے سامنے آئے ہیں۔ اس کے بعدمتاثرین افراد کی تعداد 10ہو گئی ہے۔ افسران نے بتایا کہ متاثرین میں ایک 20سالہ لڑکی ہے،جس نے حال ہی میں برٹین کا سفر کیا تھا ۔ دوسرا قریب 60سال کا شخص وہ ہے جو گزشتہ ہفتے ملک میں سب سے پہلے اس وائرس سے جان گنوانے والے کلبرگی کے 76سالہ بزرگ کے رابطے میں آیا تھا ۔ اس سے پہلے سوموار کو متاثر پایا گیا 32سالہ شخص اس ماہ ہی شروعات میں لندن ہوتے ہوئے  امریکہ سے واپس آیا تھا۔ وہ صوبے کا آٹھواں شخص تھا  جن میں انفیکشن کی تصدیق ہوئی تھی۔وہ پہلے گھر میں الگ رکھا گیا تھا  اور اب اسے خصوصی الگ وارڈ میں بھیجا جا رہا ہے۔
 



Comments


Scroll to Top