Latest News

کورونا وائرس:  راجستھان میں صحت مند قرار ہو چکے اٹلی کے سیاح کی تین دن بعد موت

کورونا وائرس:  راجستھان میں صحت مند قرار ہو چکے اٹلی کے سیاح کی تین دن بعد موت

نیشنل ڈیسک : راجستھان  میں کورونا وائرس پازیٹو پائے جانے کے بعد علاج سے صحت مند قرار ہو چکے اٹلی  کے سیاح کی جمع کو موت ہوگئی ہے۔ موت کا شکار ہوئے 69 سالہ شخص کو جے پور میں واقع فورٹس ہسپتال میں علاج کیلئے داخل کیاگیا تھا۔ دل کادورہ کو اس کی موت کی فوری وجہ بتایا جارہا ہے۔موت کا شکار ہوئے اٹلی کا یہ سیاح گزشتہ دنوں گھومنے آئے 23 رکنی سیاحوں کی ٹیم میں شامل تھا۔ یہاں اس کی میڈکل جانچ میں اس کو کورونا وائرس پازیٹو پایا گیاتھا۔ اس کے بعد اس کی بیوی بھی پازیٹو پائی گئی تھی۔ دونوں کا جے پور کے سوائی مان سنگھ ہسپتال میں علاج کیا تھا۔ یہاں علاج کے بعد دونوں ٹھیک ہوگئے تھے اور ان کی رپورٹ نگیٹو آگئی تھی۔اس پر ان کو RUHS میں کوارن ٹائن کیلئے شفٹ کیاگیا تھا۔ اس کے بعد اٹلی کے سفارت خانے کی درخواست پر جمعرات کو ہی اٹلی کے سیاح کو فورٹس ہسپتال میں شفٹ کیا گیا تھا۔ فورٹس میں دل کا دورہ آنے سے اس کی موت ہو گئی۔ یہ سیاح ہی ریاست میں پہلا کورونا پازیٹو کیس تھا۔ اس سیاح سمیت ریاست میں 9 پازیٹو کیس سامنے آچکے ہیں۔ریاست میں اب ایکٹو مریضوں کی تعداد 8 رہ گئی ہے۔
 



Comments


Scroll to Top