National News

گجرات کے وڈودرا میں  خستہ حال عمارت منہدم،  7 لوگوں کے دبنے کا اندیشہ

گجرات کے وڈودرا میں  خستہ حال عمارت منہدم،  7 لوگوں کے دبنے کا اندیشہ

گجرات کے وڈودرا میں آج (ہفتہ کو) ایک خستہ حال عمارت منہدم ہوء گئی۔دراصل، وڈودرا کے چھاؤنی علاقے میں میونسپل کارپوریشن کی جانب سے خستہ حال  عمارت کو گرانے کا کام کیا جا رہا تھا۔اسی دوران عمارت  ڈھہہ  گئی  اور کام میں مشغول مزدور اس میں دب گئے ۔

واقعہ کے بعد علاقے میں افرا تفری  مچ گئی ۔ملبے میں دبنے والوں کی تعداد کم سے کم 7   بتائی جا رہی ہے ۔وہیں موقع پر فائر بریگیڈ کی گاڑیاں پہنچ گئی ہیں۔جائے حادثہ پر امدادی  اور بچاؤ کام جاری ہے۔اگرچہ ابتدائی معلومات میں ابھی تک کسی کے مرنے یا زخمی ہونے کی کوئی خبر نہیں ملی ہے۔

PunjabKesari
بتادیں کہ  ستمبر میں بھی گجرات کے احمد آباد میں امرائے واڑی علاقے میں ایک تین منزلہ عمارت منہدم ہو گئی تھی، جس کی وجہ سے اس کے ملبے میں دب کر تین لوگوں کی موت ہوگئی تھی ۔  

PunjabKesari
 



Comments


Scroll to Top