نیشنل ڈیسک: کیرالہ کے کوٹائم ضلع کے پالا میں پیسوں کے لین دین کے تنازعہ میں 55 سالہ شخص کو زندہ جلانے کا معاملہ سامنے آیا ہے۔ پولیس نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔ انہوں نے بتایا کہ اس شخص کی موت اتوار کو ہوئی تھی۔
پولیس کے مطابق تلسی داس نے 19 جولائی کو رام پورم بس اسٹیشن کے قریب پیسوں کے لین دین کے تنازعہ کی وجہ سے جیولری کی دکان چلانے والے اشوکن پر پٹرول چھڑک کر آگ لگا دی تھی جس کی وجہ سے وہ 80 فیصد تک جھلس گیا تھا۔ انہوں نے بتایا کہ اتوار کی صبح کوٹیم میڈیکل کالج ہسپتال میں علاج کے دوران اشوکن کی موت ہوگئی۔
پولس نے کہا کہ اشوکن اور تلسی داس کے درمیان پیسوں کے لین دین کو لے کر کافی دنوں سے تنازع چل رہا تھا۔ پولیس نے اس سلسلے میں تفصیلی معلومات دینے سے انکار کردیا۔ اگرچہ حملہ کرنے کے بعد ملزم موقع سے فرار ہو گیا تاہم بعد میں اس نے مقامی پولیس سٹیشن میں خودسپردگی کر دی۔