انٹرنیشنل ڈیسک : عراق کے دارالحکومت بغداد میں ایئر پور راکٹ حملے سے قریب 8 لوگوں کے مارے جانے کی خبر موصول ہوئی ہے ۔ میڈیارپورٹ کے مطابق اس حملے میں عراق اور ایران کے کئی ٹاپ کمانڈر کے مارے جانے کی خبر ہے ۔ کئی عراقی فوجی بھی زخمی ہوگئے ہیں ۔ اس امریکی حملے میں ایران کے اسلامک ریوولیوشنری گارڈس کارپس کے کواڈ فورس کے کمانڈر میجر جنرل قاسم سلیمانی کی بھی موت ہوئی ہے ۔
عراق کی ٹی وی اور تین افسروں نے جمعہ کے روز بتایا کہ بغداد کے بین الاقوامی ہوائی اڈے حملے میں ایران کے اسلامک ریوولیوشنری گارڈ کارپس کے کواڈ فورس کے کمانڈر جنرل قاسم سلیمان کی موت ہوگئی ۔اس حملے کیلئے امریکہ کو ذمہ دار بتایا جارہا ہے ۔ بتادیں کہ بغداد میں امریکی سفارتخانے پر ایران حمایتی مِلِشیا کے ذریعے نئے سال سے قبل شام کے بعد امریکہ کے ساتھ کشیدگی کے درمیان یہ حملہ ہوا ہے ۔