پٹھانکوٹ : انڈین ایئر فورس ( آئی اے ایف ) کی لڑاکو صلاحیت بڑھانے کیلئے 8 'اپاچے اے ایچ 64ای' ہیلی کاپٹر منگل کے روز آئی اے ایف میں شامل کر لئے گئے ہیں ۔ ایئر چیف مارشل بی ایس دھنوآ پٹھانکوٹ ایئر فورس سٹیشن میں منعقد اس تقریب کے مہمان خصوصی تھے ۔ اپاچے دنیا کے سب سے جدید اور ایک وقت میں کئی کردار ادا کرنے والا لڑاکو ہیلی کاپٹر ہے اور امریکی فوج اس کا استعمال کرتی ہے ۔
آئی اے ایف کے ایک سینئر افسر نے کہا ،' آٹھ اپاچے لڑاکو ہیلی کاپٹر آئی اے ایف میں شامل ہوگئے ہیں جو فوج کی طاقت میں مزید اضافہ کریں گے ۔
آئی اے ایف نے 'اپاچے ہیلی کاپٹر' کیلئے امریکی سرکار اور بوئنگ لمیٹڈ کے ساتھ ستمبر 2015 میں کئی ارب ڈالر کا معاہدہ ہوا تھا ۔ اس کے تحت بوئنگ نے 27 جولائی کو 22 ہیلی کاپٹر میں سے پہلے چار ہیلی کاپٹر دئیے گئے تھے ۔