National News

وبا کی زد میں پنجاب، 1دن میں کورونا وائرس کے پائے گئے 6پازیٹومریض

وبا کی زد میں پنجاب، 1دن میں کورونا وائرس کے پائے گئے 6پازیٹومریض

نواں شہر:پنجاب کے پہلے کورونا پازیٹو متوفی بلدیو سنگھ کے  رابطے میں آئے 3نئے معاملے منگلوار کو  کورونا پازیٹو پائے گئے ہیں، تینوں ہی نئے کیس بچوں کے ہیں، جن کی عمر5سے 10سال کی ہے۔ ان میں سے 2متوفی بزرگ کے پوتے اور ایک دوہتی ہے۔ اس کے ساتھ پنجاب میں کورونا کے پازیٹو مریضوں کی تعداد بڑھ کر 29ہو گئی ہے۔ اس سے پہلے متوفی کے رابطے میںآئے 14لوگ پازیٹو پائے گئے تھے۔ اس وقت سول ہسپتال نواں شہر میں کورونا پازیٹو کے 17مریضوں کا علاج چل رہا ہے۔
گائوں پٹھلاوا  رہائشی بزرگ چھ مارچ کو اپنے دو دوسرے ساتھیوں کے ساتھ جرمن سے اٹلی ہوتے ہوئے نواں شہر پہنچا تھا، بدھوار 18مارچ کو بزرگ کی موت ہو گئی تھی ، ان کی رپورٹ کوروناپازیٹو آنے کے بعد ضلع انتظامیہ کی طرف سے گائوں پٹھلاوا اور اس کے ساتھ لگتے گائوں سجوں میں کئی افراد کے سیمپل   ٹیسٹ کے لئے بھیجے گئے تھے ، ان میں سے 14افراد کے سیمپل پازیٹو آئے ۔انتظامیہ کی طرف سے امکانی خطروں کو دیکھتے ہوئے نواں شہر میںکل 6جگہوں پر سینکڑوں افراد کو کوارنٹائن کرنے کا بندوبست بھی کر لیا گیا ہے۔ اتوار کو جو سات کیس پازیٹو پائے گئے ہیں ۔ وہ دو لوگ بھی شامل  ہیں جو بزرگ کے ساتھ جرمن سے اٹلی ہوتے ہوئے نواں شہر پہنچے تھے ۔ اس بات کی تصدیق کرتے ہوئے سول سرجن ڈاکٹر آر پی بھاٹیا نے بتایا کہ سول ہسپتال میں کل 17پازیٹو مریضوں کا علاج چل رہا ہے ۔ انکی حالت ابھی نارمل ہے۔
پنجاب میںبڑھے کورونا کے مریض
اس سے پہلے جالندھر ضلع کے گائوں ورک میں بھی کورونا کے 3مزید معاملے سامنے آئے تھے ۔ اس کے بعد انتظامیہ کی طرف سے گائوں ورک کو پوری طرح سیل کر دیا گیا ہے ۔ یہ تینوں ہی مریض فلور کے سول ہسپتال میں ریز علاج ہیں، جن کی رپورٹ پازیٹو آنے کے بعد ہلچل مچ گئی ہے ۔ رپور ٹ آنے کے بعد میںانتظامیہ کی طرف سے گائوں ورک کو پوری طرح سیل کر دیا گیا ۔ ایک دن میں کورونا پازیٹو کے 6نئے معاملے سامنے آنے کے  بعد پنجا ب میں پازیٹو مریضوں کی تعداد 29ہو گئی ہے جبکہ اس وائرس کی وجہ سے پنجاب میں اب تک 1مریض کی موت ہو چکی ہے۔



Comments


Scroll to Top